| | | | | | | |

باوقار مقابلہ سے عزت میں اضافہ،کپتان کا ایک اور موقف درست،پاک آسٹریلین کھلاڑی ہوٹل میں گھل مل گئے

کراچی،کرک اگین رپورٹ

باوقار مقابلہ سے عزت میں اضافہ،کپتان کا ایک اور موقف درست،پاک آسٹریلین کھلاڑی ہوٹل میں گھل مل گئے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں چند لمحات قبل تک جنگ کا سماں تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں لڑرہے تھے۔بابر اعظم الیون میچ بچانے،پیٹ کمنز سائیڈ میچ جیتنے کے لئے کوشاں تھی،میچ کا ایک لمحہ بھی ایسا نہ آیا  کہ آسٹریلیا کو لگتا کہ پاکستان جیتنے جارہا ہے،یہ بھی حقیقت ہے کہ میچ کا ڈرا ہونا آسٹریلیاکی ایک قسم کی ہار ہی تھا۔

صدر مملکت،رچرڈز،وان سمیت دنیا بھر سے بابر اور رضوان کے قصیدے

اس کا اندازا اس بات سے لگالیں  کہ آسٹریلیا اس میچ کے ڈرا کے بعد  اگر چہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر  ابھی بھی پہلے نمبر پرہے لیکن اس سیریز کے آغاز سے قبل وہ 86 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا،پاکستان 75 فیصد کے ساتھ تیسرے پر تھا،یہ تو سری لنکا بھارت میں 2 ٹیسٹ ہارا ،وہ نیچے گرگیا لیکن پاکستان بھی 75 فیصد شرح سے گر کر 61 فیصد شرح پر آیا ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان کی پہلی 2 پوزیشن تاحال قائم ہیں لیکن  پوائنٹس شرح گرنے سے دوسری ٹیموں کے قریب جاکر گرے ہیں،ایک شکست ان کو ان کو ان کی جگہ سے نیچے گرادے گی۔

کرک اگین کا 2 روز قبل کا تجزیہ حرف بحرف درست،کراچی ٹیسٹ کی پیش گوئی پوری

خیر یہ تو ایک الگ بات ہوئی۔آج ایک اور بات سچ ثابت ہوئی ہے۔پاکستان کے سابق کپتان وزیر اعظم کہتے ہیں کہ جب عزت اور وقار کے ساتھ کھڑے ہو۔مطلب کرکٹ کی زبان میں جب اچھا پرفارم کرو،طاقتور ٹیموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالو،انہیں ہرائو،وہ آپ کی عزت کریں گے،دوسری صورت میں وہ کسی کھاتے میں نہیں گنیں گے۔

ایسا ہی نظارہ کراچی کے اس ہوٹل میں دیکھنے کو ملا ہے جب پاکستان نے آسٹریلیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر میچ بچایا تو ہوٹل واپسی پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گھل مل گئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین فوٹیج سے دیکھا جاسکتا ہے آسٹریلیا کے پلیئرز کس طرح پاکستانی پلیئرز کو عزت دے رہے ہیں،کس خوشگوار ماحول میں بات کررہے ہیں۔لبوشین اور عثمان خواجہ تو ایسے کھڑے ہیں کہ جیسے پاکستانی ٹیم کے رکن ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *