| | | | | | |

ورلڈچیمپئن بننے کا دن،پی سی بی عمران خان سے خوفزدہ یا ریموٹ کنٹرول،رمیزراجہ نے حق اداکردیا

کرک اگین رپورٹ

ورلڈچیمپئن بننے کا دن،پی سی بی عمران خان سے خوفزدہ یا ریموٹ کنٹرول،رمیزراجہ نے حق اداکردیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان 1992 کا ورلڈ کپ آج جیتا تھا۔25 مارچ کو پاکستان دنیائے کرکٹ کا عالمی چیمپئن بناتھا۔وسیم اکرم فائنل کے ہیرو تھے۔جاوید میاں داد ٹورنامنٹ کے دوسرے اور پاکستان کے ٹاپ اسکورر تھے۔فائنل کی بڑی اننگ عمران خان نے 72 رنز کی کھیلی تھی۔

آج کے دن کے حوالے سے اہم واقعات ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ یاددہانی اور خراج تحسین کیلئے پیش کرتا ہے۔ایک روز قبل پی سی بی نے اعجاز فقیہ تک کی برتھ ڈے شیئر کی ہے لیکن آج 25 مارچ 2024 کو دوپہر 3 بجے کے بعد تک تو خاموشی ہے۔پھر پہلے کسی کرکٹر کی برتھ ڈے شیئر کی،پی سی بی نے اس کے بعد پاکستان کے ورلڈ چیمپئن بننے کی یاد کو شیئر کیا لیکن اس میں کپتان عمران خان نمایاں نہیں تھے اور تو اور،انہوں نے اپنی 4 سطری تحریر میں عمران خان کا ذکر کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔آئی سی سی کا ٹوئٹر سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی خاموش ہے۔
بھارت سمیت دنیائے کرکٹ کے ٹاپ ممالک اسے یاد کر کے اور اس کا ذکر آج بھی کر چکے ہیں۔

یوم دفاع کے ایک دن بعد آج یوم پاکستان کرکٹ،عمران خان پاکستان کا پرچم امرکرگیا،ورلڈچیمپئن ڈے
پاکستان کرکٹ بورڈ یا تو شرمندہ ہے کہ ورلڈکپ فاتح کپتان آج جیل میں ہے اور یا پھر ایک سیاسی فریق بن کر سب نظر انداز کررہا ہے۔
سوال یہ ہے کہ جاوید میانداد ،وسیم اکرم اور عامر سہیلکے لئے بھی کچھ نہیں ہے تو کیوں،اسی طرح یہ کرکٹرز بھی بھول گئے ہیں۔ورلڈ کپ 92 سے زخمی ہوکر باہر ہونے والے سعید انور مسلس ٹوئٹس کرکے خراج تحسین ضرور پیش کررہے ہیں۔رمیز راجہ نے رات گئے لکھا کہ  وی رولڈ دی ورلڈ۔سب سے بہترین تصویر انہوں نے شیئر کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *