| | | |

فین نے پھر دبوچ لیا،اصلی دھون پر بدستور غصہ،جعلی دھون کو دیکھ کر کوہلی نے کیاکیا،جارحانہ بیٹنگ،ٹیم جیت گئی

بنگلورو،کرک اگین رپورٹ

فین نے پھر دبوچ لیا،اصلی دھون پر بدستور غصہ،جعلی دھون کو دیکھ کر کوہلی نے کیاکیا،جارحانہ بیٹنگ،ٹیم جیت گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بہت سے لوگوں کو یاد ہوگا کہ ویرات کوہلی کو پچھلے سال لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے دیکھا جائے گا جو ایونٹ میں میدان میں سب سے زیادہ ہائی پروفائل جھگڑوں میں سے ایک تھا۔یہ کوہلی اور شیکھر دھون کا جھگڑا تھا ،آج ایک بار پھر دونوں ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

شیکھر دھون کی ٹیم پنجاب کنگز ویرات کوہلی کی سائیڈ رائل چیلنجرز بنگلور سے 4 وکٹ سے ہارگئی،اس میں کوہلی کی 49 بالز پر 77 رنزکی جارحیت سے پر اننگ بھی شامل تھی۔انہوں نے 2 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔آخر میں دینش کارتھک نے 10 بالز پر 28 رنزبنائے۔176 رنز کے جواب میں 6 وکٹ پر 178 رنز4 بالز قبل بن گئے تھے۔

اس میچ میں بھی متعدد مناظر دکھائی دیئے۔ایک فین نے میدان میں گھس کر کوہلی کو دبوچ لیا۔میچ میں کوہلی اور دھون سنجیدہ چہروں کے ساتھ موجود تھے لیکن براڈ کاسٹرز نے بھی ایک کام کردیا۔ایک موقع پر تصویر میں شراکت کرکے دھون اور کوہلی کو دکھایا گیا،دونوں غصہ میں تھے،پھر ایک ایسے شخص کو دکھایا گیا جو جعلی دھون تھا،بگ سکرین پر اپنے ساتھ کوہلی نے اسے دیکھا تو مسکرا پڑے لیکن یہ مسکراہٹ جعلی دھون کیلئے تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *