| | | | | | | | |

کراچی ٹیسٹ پر پوری دنیا کی نگاہیں،رمیز راجہ ،برطانوی ہائی کمشنر میچ میں گم،عامر سہیل کو کچھ یاد آگیا

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

کراچی ٹیسٹ نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،پوری دنیا کی نگاہیں اس پر مرکوز ہوگئیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی شاندا پکچر ایک بار پھر واضح ہوئی ہے،ان باتوں کا اظہار پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے کیا ہے۔ساتھ میں برطانوی ہائی کمشنر بھی پاک ،آسٹریلیا ٹیسٹ میں گم ہوگئے،بابر،رضوان کے مداح بن گئے،سابق پاکستانی ہیڈ کوچ مکی آرتھر خوشی سے جھوم اٹھے،

پیٹ کمنز نے پاکستان کو فالو آن نہ کروانے اور نہ جیتنے کا راز بتادیا

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے 2 دن بہت اچھا کھیلا،دفاعی انداز سے یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بہترین میچ ہے،بیسوں بار گیئر بدلنے پڑتے ہیں۔

پی سی بی چیئرمین کہتے ہیں کہ ایک ایسا ٹیسٹ میچ دیکھنے کو ملا،ٹیسٹ کرکٹ ہوتی دکھائی دی،کئی میچز کریکٹر ٹیسٹ کے لئے ہوتے ہیں،پوری دنیا کی نگاہیں جم گئیں،گیند روکنے پڑے،ٹیل اینڈرز سے کھیلنا پڑتا ہے،آسٹریلیا نے بہترین دبائو رکھا،دنیا کی نظریں جم گئی تھیں۔

رمیز نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کیا کہنے۔کیا بات ہے،ان کی زندگی کی کمال اننگ تھی،کمال دن تھا۔انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین کرکٹ کھیلی۔یہ ایک مشکل  دن تھا۔بابر نے کمال دکھایا۔ایک اور ستارہ ملا ہے۔عبد اللہ شفیق کی صورت میں پاکستان کو ایک ایسا ستارہ ملا ہے جو بہت کام آئے گا۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ محمد رضوان نے اپنے چہرے پر دبائو نہیں آنے دیا۔یہی ان کی کوالٹی کرکٹ ہے۔پاکستان نے 148 پر آئوٹ ہوکر جس انداز میں کم بیک کیا گیا ہے کہ اس سے اگلا میچ جیت سکتے ہیں،ٹیم یکجا ہوکر کھیلی ہے۔سب کی کوشش تھی،بہت ہی اعلیٰ ہے۔ساری دنیا نے واہ واہ کی۔آسٹریلین نے بھی خوب لڑائی کی،وہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی اننگ دیکھ کر سلیم ملک اور انضمام کی آسٹریلیا کے خلف کھیلی گئی 90 کے عشرے کی اننگز یاد آگئیں۔مار دھاڑ والی کرکٹ دیکھ کر دماغ ختم ہوگیا تھا،آج بہترین ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کو ملی۔اس قسم کی بیٹنگ کا اپنا مزا ہے۔

عامر سہیل کہتے ہیں کہ ہمارا بیٹنگ کا ایشو حل ہوگیا ہے۔بائولنگ کے ایشوز ہیں،اس پر توجہ کرنی ہوگی۔ہم نے جیتنے جانا ہے۔عامر سہیل نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج اچھی کرکٹ کھیلی۔بیٹنگ تیکنیک اچھی کرنی ہوگی،تب ہی سنہری دور واپس آئے گا۔

کراچی میں ٹیسٹ کرکٹ کا سنسنی خیز شو،پاکستان میچ بچاگیا،تاریخ بھی محفوظ

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی پاک،آسٹریلیا ٹیسٹ کے آخری  روز کے کھیل کے دیوانے ہوگئے۔انہوں نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ کیا شاندار سپورٹس مین سپرٹ دیکھنے کو ملی۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا بہترین میچ آج دیکھا گیا،پاکستان اور آسٹریلیا مبارکباد کی مستحق ہیں۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ نہ جیتنے کی ذمہ دار

ادھر پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ کی تعریف کی،کہتے ہیں کہ کراچی ٹیسٹ دیکھ کر جارحیت،مزاحمت ،جیت اور ہار کی جنگ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملا،ٹیسٹ کرکٹ پھر سے زندہ ہوئی ہے،بابر اعظم اور رضوان نے کلاسیکل اننگز کھیلیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *