| | | | | | |

لیڈزٹیسٹ،پہلا سیشن،عروج ممتاز نے سیکسی کسے کہا

لیڈز،کرک اگین رپورٹ

لیڈز ٹیسٹ کا پہلادن پہلا سیشن کچھ ایسا نکلا ہے کہ پاکستان کی سابق ویمنز کپتان اور کمنٹیٹر عروج ممتاز کو اس میں کچھ ایسا نظر آیا ہے کہ انہوں نے اپنے انداز میں تعریف کی ہے۔

عروج ممتاز نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بدستور سیکسی ہے۔اسے ہوں پڑھ لیں کہ ٹیسٹ کرکٹ بدستور سیکسی ہے۔

اب لیڈز میں ایسا کیا ہوا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا،پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کھانے کے وقفہ تک اس نے 65 اسکور پر 3 وکٹیں کھودی تھیں۔

ٹام لیتھم صفر اور ول ینگ 20 ہی کرسکے۔کپتان کین ولیمسن ایک بار پھر لمبی اننگ نہ کھیل سکے اور 31 رنزبناکر لنچ سے قبل آئوٹ ہوئے۔سٹورٹ براڈ نے 2 اور جیک لیچ نے ایک وکٹ لی۔

لیڈز ٹیسٹ آج سے،سٹورٹ براڈ اہلیہ کے ٹیسٹ پر کیوں خوش

عروج ممتاز نے اس کھیل کی اپنی تیزی دیکھی ہے یا پھر لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کے تناظر میں یہ یا کسی اور تناظر میں بولڈ تبصرہ کیا ہے۔

اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم کے بیان پر یہ لکھا ہے،انہوں نے کہا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ بدستور سیکسی گیم ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *