جواکمپنی سے شراکت داری،شکیب الحسن کو نوٹس جاری
| | |

جواکمپنی سے شراکت داری،شکیب الحسن کو نوٹس جاری

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شکیب الحسن کو بھی ریڈ بلکہ ہاٹ لائن نیوز میں آنے کی عادت ہے۔2019 میں آئی سی سی  کی جانب سے  ایک سالہ معطلی کی سزا پانے والے آل رائونڈر نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف  کے 3 الزامات کوماننے کے بعد مجرم مانے گئے تھے۔واپسی کے بعد بھی ان کو عقل نہیں آئی۔کیریئر بھی ڈنواں ڈول یوں رہا ہے کہ  کبھی سنجیدگی کے ساتھ نہیں کھیلتے،کبھی کس سیریز سے آئوٹ اور کبھی کس سیریز سے خود ہی باہر۔

کرکٹر کو دی ہنڈرڈ سے کیسے روکا گیا،پی سی بی کے لئے سبق

تازہ ترین واقعہ نہایت ہی چونکادینے والا ہے۔شکیب الحسن نے سوشل میڈیا ٹوئٹر پر خود ہی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک جوئے والی کمپنی سے شراکت داری کا معاہدہ کرلیا ہے۔یہ ٹوئٹ پہلے شیئر کی،پھر ڈیلیٹ کی اور بعد میں پھر خود ہی شیئر کردی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔بورڈ میٹنگ میں اس پر بحث ہوئی۔اس معاہدے کو خلاف قانون مانا گیا ہے۔ملکی قوانین کے خلاف کہا گیا ہے۔شکیب الحسن کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے،شکیب نے اگر اس پر اصرار کیا تو بورڈ منع کردے گا،لاعلمی ظاہر کی تو انہیں روکاجائے گا۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2022 کے لئے اسکواڈ اور کپتان کا بھیا علان کرنا ہے۔ٹیم اس وقت زمبابوے میں ہے،جہاں آج جمعہ کو پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *