| | | |

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل، بنگلہ دیشی بائولر کی بھارتی بیٹر کو مارنے کی کوشش

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل، بنگلہ دیشی بائولر کی بھارتی بیٹر کو مارنے کی کوشش۔ایشیا کپ انڈر 19 سیمی فائنل میں آج بنگلہ دیش نے بھارت کو ہرادیا اور فائنل سے باہر کیا،اس حوالہ سے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ایک ویڈیو نے بطور خاص توجہ لی ہے۔

انڈر 19 ایشیاکپ دونوں سیمی فائنلز میں اپ سیٹ،پاکستان اور بھارت فائنل سے باہر

ایک موقع پر بنگلہ دیش کے پیسرنے بھارتی بیٹر کی وکٹ حاصل کی تو خوشی اور غصہ کے ساتھ وہ بھاگتا ہوا بیٹر کی جانب ایسے آیا کہ جیسے اسے روند دے گا،قریب پہنچ کر اس نے اپنا بازو اٹھالیا اور اس زور سے اس کی جانب ،پھر باہر کی جانب گھمایا کہ دور سے ایسا لگا کہ جیسے اسے مارنے لگا ہو لیکن یہ جشن منانے اور اظہار مسرت کا نہایت سخت انداز تھا۔

سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے تبصرے جاری ہیں۔بنگلہ دیشی فینز جوش میں ہیں اور بھارتی فینز شدید غصہ میں ہیں۔

آج بنگلہ دیش نے بھارت کو 4 وکٹ اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ہراکر فائنل کیلئے کواالیفائی کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *