| | | |

انڈر 19 ایشیاکپ دونوں سیمی فائنلز میں اپ سیٹ،پاکستان اور بھارت فائنل سے باہر

دبئی،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ایشیاکپ دونوں سیمی فائنلز میں اپ سیٹ،پاکستان اور بھارت فائنل سے باہر۔انڈر 19 ایشیا کپ 2023 کے سیمی فائنلز میں بڑے اپ سیٹ۔بھارت بنگلہ دیش سے ہارکر باہر ہوگیا،پاکستان کو کہیں کمزور متحدہ عرب امارات انڈر 19 ٹیم نے ہراکر بگ بگ اپ سیٹ کردیا ہے۔یوں اب انڈر 19 ایشیا کپ 2023 فائنل بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کھیلیں گے۔

بھارت انڈر19 ایشیا کپ 2023 کے فائنل سے باہر ہوگیا ہے،یہ اس لئے بھی اپ سیٹ ہے کہ اسے بنگلہ دیش نے سیمی فائنل میں ہرادیا ہے۔بنگلہ دیش نے بھارت کو پہلے41 ویں اوور میں 188 اسکور پر آئوٹ کیا،اس کے بعد بنگلہ دیش نے ہدف  6 وکٹ پر پورا کرلیا۔ عارف الاسلام   اور احرار امین ہیروتھے۔

بھارت نے ایک موقع پر بنگلہ دیش کے 24 پر 3 آئوٹ کردیئے تھے لیکن  عارف اسلام اور احرار امین نے اسکور 172 تک پہنچاکر کام آسان کردیا۔عارف الاسلام نے 94 اور احرار نے 44 رنزبنائے۔

بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے ہدف  43 ویں اوور میں پورا کرکے 4 وکٹ کی جیت نام کی۔فائنل کی ٹکٹ کٹوالی۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش کے مقابل اسے کہیں کم درجہ کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے تھا۔پاکستان نے اسے صرف 193 رنزپر آئوٹ کیا،ایک موقع پر جوابی بیٹنگ میں اس نے 2 وکٹ پر 105 رنزبنائے تھے اور 89 اسکور درکارتھے جب کہ28 اوورز باقی تھے،یکا یک سینیئرزکی طرح اس کی جھڑی لگی اور اسکور 105 رنز 2 وکٹ سے 121 رنز7 وکٹ ہوگیا،فتح مشکل ہوگئی۔یہاں عامر حسن نے 27 کی اننگ کھیل کر اسکور 165 تک پہنچادیا لیکن اب اوورز کم ہوتے گئے،یہاں تک کہ آخری 12 بالز پر پاکستان کو جیت کے لئے 18 رنزدرکار تھے۔پھر 6 بالز پر 12 اسکور مشکل ہوگئے۔

آخری اوور میں پاکستان کی 9 ویں وکٹ بھی گرگئی اور پھر ٹیم  3 بالز قبل 182 پر  آئوٹ ہوگئی۔یو اے ای نے11 رنزکی تاریخی جیت نام کی۔

پاکستانی شکست کی اپ ڈیٹ سٹوری،پی سی بی پریس ریلیز

پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات انڈر کےخلاف 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب فائنل میں متحدہ عرب امارات انڈر 19 کا مقابلہ بنگلہ دیش انڈر19 سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں انڈیا انڈر19 کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔جمعہ کے روز آئی سی سی اکیڈمی اوول میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر19 نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو بیٹنگ دی ۔ متحدہ عرب امارات انڈر 19 ٹیم 47.5اوورز میں 193 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان انڈر19 ٹیم 49.3 اوورز میں 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔متحدہ عرب امارات انڈر 19 کی اننگز میں کپتان آیان افضل خان نے سات چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔آریانش شرما نے 46 رنز اسکور کیے جس میں چھ چوکے شامل تھے۔عبید شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 44 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔عرفات منہاس اور علی اسفند نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔پاکستان انڈر 19 کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا۔ دوسری ہی گیند پر شامل حسین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹہ وگئے شاہ زیب خان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو مجموعی اسکور 22 رنز تھا اس موقع پر کپتان سعد بیگ اور اذان اویس نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 83 رنز کا اضافہ کیا۔ اذان اویس پانچ چوکوں کی مدد سے 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

سعد بیگ نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ ان دونوں کےآؤٹ ہوتے ہی ٹیم مشکل میں آگئی۔ریاض اللہ 4 اور عرفات منہاس 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جب ساتویں وکٹ گری تو اسکور 121 رنز تھا تاہم علی اسفند، عامرحسن اور محمد ذیشان نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی ہرممکن کوشش کی جو بار آور ثابت نہ ہوسکی۔ علی اسفند 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔عامرحسن ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد ذیشان نے ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنائے آخری بیٹر عبیدشاہ کوئی رن نہ بناپائے۔متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ایمن احمد اور ہاردیک پائی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان انڈر 19کے تین بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *