| | | | | | |

ایشیا کپ ٹرافی دبئی اترگئی،سری لنکا بدستور غیر حاضر

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ ٹرافی دبئی اترگئی،سری لنکا بدستور غیر حاضر۔ایشیا کپ کرکٹ 2022 کی ٹرافی دبئی پہنچ گئی ہے۔یہ ایونٹ سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جانا ہے۔ایونٹ کا باقاعدہ آغاز تو 27 اگست سے ہوگا لیکن اس کا کوالیفائر کل ہفتہ 20 اگست سے ہورہا ہے۔

ایشیا کپ فائنلز ہسٹری ناقابل یقین،پاکستان اور بھارت کبھی فائنل نہیں کھیلے،کیوں

 شیخ نہیان مبارک النہیان، وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی اور چیئرمین امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ  سری لنکا کرکٹ، امارات کرکٹ اور اے سی سی کے عہدیدار تقریب میں موجود تھے۔وہاں یہ ٹرافی پیش کی گئی ۔

ایک کمال اتفاق یہ چل رہا ہے کہ ٹرافی پہنچ گئی ہے،ایونٹ کا ابتدائی رائونڈ کل شروع ہونے والا ہے۔سری لنکا کرکٹ اسکواڈ کا اعلان تاحال نہیں ہوسکا ہے،اس کے لئے 8 اگست کی ڈیڈ لائن تھی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ تاحال خاموش ہے،خیال ہے کہ  ایشیا کپ کا میزبان بدستور غیر حاضر ہے۔باقی تمام اسکواڈز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔پاکستان نے سب سے پہلے 4ا گست اور افغانستان نے سب سے آخرمیں 3 روز قبل اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *