| | | | | |

برطانوی ہائی کمشنر انگلینڈ کے 12ویں کھلاڑی

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور انگلینڈ سیریز کے میچز کی تاریخیں آنے کو ہیں۔برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اردو میں ابتدائی بات کی اور کہا کہ کرکٹ ہمارے خون میں ہے۔برطانیہ کی ملکہ کی 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے سالگرہ اور جوبلی سیریز کا ذکر کیا۔

پاک انگلینڈ سیریز کو جوبلی ٹائٹل،اہم ملاقات

پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ نے اس موقع پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک میں جوش وخروش ہے۔ہر کوئی پرجوش ہے۔برطانوی ہائی کمشنر فٹ پلیئر کے طور پر آچکے ہیں ۔وہ ان کے 12 ویں پلیئر ہونگے۔اس پر دونوں مسکرادیئے۔

انگلش ٹیم ستمبر میں 7 ٹی 20میچز کھیلنے پاکستان آئے گی۔اس کے بعد دسمبر میں 3 ٹیسٹ کھیلے گی۔یہ اس کا 17برس بعد پاکستان کا تاریخی دورہ ہوگا۔

نوٹ ،کرکٹ کو کس طرح سیاسی مقاصد کے لئے گزشتہ 8 ماہ سے استعمال کیا گیا اور آگے کیسے استعمال ہورہی ہے۔اس پر ایک تحقیقاتی رپورٹ اگلے 24 گھنٹوں میں ملاحظہ فرمائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *