| | | | |

بوم بوم آفریدی کا جرمانہ کے بعد ردعمل،ڈرائیونگ کو کرکٹ بنانے کا مطالبہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

بوم بوم آفریدی کا جرمانہ کے بعد ردعمل،ڈرائیونگ کو کرکٹ بنانے کا مطالبہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے مشہور ہیں،کیریئر کے آغاز ہی میں تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے آل رائونڈر نے اس کے بعد اپنے قریب 20 سالہ کیریئر میں یہی روش رکھی۔ماردھاڑ،چوکے،چھکے ان کی پہچان بن گئے۔

نیوزی لینڈ کا بمپر کرکٹ سیزن،دورہ پاکستان کنفرم

کرکٹ چھوڑنے کے بعد بھی وہ ہر فیلڈ میں یہی روش اختیار کئے  ہوئے ہیں۔منگل  صبح موٹروے پولیس نے تیز رفتار کار چلانےپر ان کا چلان کیا،جرمانہ کردیا تھا،صبح سے یہ خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔

اب اس وقت جاکر کہیں ان کا رد عمل آیا ہے،بوم بوم، آفریدی نے ڈرائیونگ کو بھی کرکٹ کی طرح چوکے چھکے بنالیا ہے،یہی نہیں بلکہ جرمانہ کے باوجود بھی وہ اپنے موقف پر کھڑے ہیں۔

سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے موٹروے پولیس کو نہایت بااخلاق پایا ہے،وہ اپنے کام میں پروفیشنل ہیں لیکن پاکستان کی سڑکیں اور شاہراہیں بہت اعلیٰ اور شاندار ہیں،اس لئے میری تجویز یہ ہے کہ 120 کلومیٹر فی  گھٹہ سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کی اجازت دی نی چاہئے۔

نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ شیڈول آگیا،پاکستان شامل

بوم بوم کو شاید جلدی ہوگی لیکن انہیں ایسی تجویز دیتے ہوئے سوچنا چاہئے کہ تیز رفتاری کبھی بھی اچھی علامت نہیں ہے،کرکٹ کی تیزرفتاری میں زیادہ سے زیادہ پویلین جانا پڑتا تھا،روڈ کی تیزی سے بہت کچھ ہوسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *