| | | |

نمیبیا نیدرزلینڈز کے خلاف کہیں کم 121 اسکور تک محدود

جیولنگ،کرک اگین رپورٹ

نمیبیا کرکٹ ٹیم پہلے مرحلہ میں نیدرلینڈز کے خلاف وہ کچھ نہ کرسکی جو اس نے سری لنکا کے خلاف ہاف میچ میں کرلیا تھا۔ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کے پہلے مرحلہ کے گروپ اے کے افتتاحی میچ میں آئی لینڈرزکے خلاف 163 اسکور کرنے والی اس مچ کی فاتح نمیبین ٹیم آج نیدرلینڈز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں بھی پہلے کھیلی۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے منگل کے میچز،سری لنکا کے پاس گنجائش ختم،اب نمیبیا کے لئے خطرہ

ڈچ بائولنگ اچھی رہی۔نتیجہ میں نمیبین ٹیم سری لنکاسے کم اسکور  121  رنزبناسکی ہے۔یوں نیدرلینڈز کو فتح کے لئے  122 رنزکا ہدف ملا ہے۔نمیبیا ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 121 رنزبناسکی۔

یہ میچ اس لئے اہم ہے کہ اس کی فاتح ٹیم کے 4 پوائنٹس ہوجائیں گے اور سپر 12 کی سیٹ قریب کنفرم ہوجائے گی۔

جان فریلنک 43 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔بید دیلیڈ نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *