| | |

دوسرا ٹیسٹ،آئرلینڈ کے ساتھ سری لنکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بعد کیا ہوا،نتیجہ آگیا

گالے،کرک اگین رپورٹ

Getty Images/AFP

دوسرا ٹیسٹ،آئرلینڈ کے ساتھ سری لنکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بعد کیا ہوا،نتیجہ آگیا۔آئر لینڈ کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کے بعد قریب آخر میں ہمت ہارگئی۔ٹیسٹ میچ کے 5 ویں روز کے ایک سیشن ختم ہونے سے قبل ہارگئی۔سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شکست اگرچہ بڑی ہے لیکن کارکردگی خراب نہیں تھی۔

گالے میں کھیلے میچ کے آخری روز اسے دوسری اننگ میں 202 رنزپر ہتھیار ڈالنے پڑے۔گالے کی پچ ہو،اسپن ٹریک ہو،یہ آسان نہ تھا۔یوں وہ ایک اننگ اور 10 رنز سے یہ ٹیسٹ میچ ہارگئی۔ہیری ٹیکٹر نے 85 رنزبنائے۔رمیش مینڈس نے 64 رنزدے کر 5 آئوٹ کئے۔اینڈی بلبرائن دوسری باری میں ان فٹ ہوئے،ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،پھر آئے،46 کرگئے۔

بھارت کا آسٹریلیا،انگلینڈ سمیت آئی سی سی پر صفایا، آمدنی کتنے فیصد ،حیران کن پلان

اس سے قبل آئرش ٹیم نے پہلی اننگ میں 492 رنزبنائے تھے۔پال سٹرلنگ اور کورٹز کیمفر نے سنچریز بنائیں۔پربتھ جے سوریا نے 5 وکٹیں لی تھیں۔

سری لنکا نے جواب میں اپنی ٹیسٹ کی واحد اننگ 3 وکٹ پر704 رنزکے بھاری بھرکم اسکور کے ساتھ ڈکلیئر کردی۔نیشان مدھوشاکا اورکوشال مینڈس نے ڈبل سنچریز جب کہڈیموتھ کرونا رتنے اور اینجلیو میتھیوز نے سنچریز کی تھیں۔

سری لنکا نے 2 میچزکی سیریز 0-2 سے جیت لی،پہلے ٹیسٹ میں اننگ اور 280 اسکور سے جیت رقم کی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *