| | | | |

انگلینڈ کے دورہ پاکستان میں اہم پلیئرز چند میچز سے باہر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Sky Sports Image

اب جب کہ پاکستان کی نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ کی مصروفیات کاشیڈول آگیا ہے،ایسے میں اس سے قبل پاکستان کی مصروفیات بھی کلیئر ہوگئی ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے عشرے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی۔7 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،یہ میچز 2 اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے۔

نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ شیڈول آگیا،پاکستان شامل

ذرائع کے مطابق پہلا میچ 21 یا 22 ستمبر کو ہوگا۔2 میچز مسسلسل ہونگے۔اس کے بعد ایک دن کا وقفہ ہوگا۔وینیو کی تبدیلی سے میچز میں 3 روز کا وقفہ ہوگا۔پھر ایک ایک روز کے وقفہ سے میچز ہونگے۔انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ ایونٹ 3 ستمبر اور جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز 12 ستمبر کو ختم ہوگی۔امکان ہے کہ پاکستان کے دورے کے ابتدائی چند میچز میں شاید انگلینڈ کے سپر اسٹارز شامل نہ ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے بعد 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 2 اکتوبر کو مکمل ہوگی۔ اس سے قبل، پاکستان کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلا جانے والا ٹورنامنٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

پاکستان نے سری لکا میں شیڈول ایشیا کپ بھی کھیلنا ہے،اس کا شیڈول بھی کسی وقت آسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *