| | | | | |

شکیب الحسن کا آئی پی ایل ایل اور پی ایس ایل کھیلنے سے کیوں انکار،وجہ آگئی

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

شکیب الحسن کا آئی پی ایل ایل اور پی ایس ایل کھیلنے سے کیوں انکار،وجہ آگئی۔بننگلہ دیش کے زخمی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ انہوں نے فرنچائز لیگز  کی قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنا پورا وقت قومی ٹیم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آل راؤنڈر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی  منصوبہ بندی کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلیئرز ڈرافٹ سے خود کو واپس لے لیا۔میں نے آئی پی ایل کی نیلامی میں اپنا نام نہیں دیا، جب میرے منیجر نے پی ایس ایل کے لیے میرا نام دیا تو میں نے اسے واپس لینے کو کہا، میں پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں بھی نہیں ہوں، میرا منصوبہ ہے کہ اپنا سارا وقت قومی ٹیم کو دوں۔ شکیب نے کہا۔

آل راؤنڈر نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے محروم رہے اور اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔شکیب، جو بائیں شہادت کی انگلی میں فریکچر سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ماگورہ-1 کے حلقے سے عوامی لیگ کی نامزدگی حاصل کرنے کے بعد سے آنے والے قومی انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں۔

 شکیب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں واپسی کے لیے پرامید ہیں، جو 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کے فوراً بعد 19 جنوری کو شروع ہونے والا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *