| | |

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے سمیت پی سی بی کے تمام اقدامات پر نگران وزیر اعظم کی تھپکی

لاہور، 11 دسمبر 2023:پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

file photo,online

بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے سمیت پی سی بی کے تمام اقدامات پر نگران وزیر اعظم کی تھپکی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پیر کےروز اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی۔وزیراعظم کاکڑ نے ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سراہا۔ انہوں نے ملک بھر میں بالخصوص دور دراز علاقوں میں کرکٹ کی رسائی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم کاکڑ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ پاکستان سپر لیگ کے میچز اور عام انتخابات کا دن ایک دوسرے سے متصادم نہ ہوسکیں۔اس ضمن میں ووٹنگ والے دن کے ممکنہ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کا شیڈول ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم کاکڑ نےدوسرے کرکٹ بورڈز کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے کی کوششوں پر پی سی بی کی تعریف کی۔انہوں نے خاص طور پر کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت کا ذکر کیا۔

کینبرا میں جان بوجھ کر مایوس کن انتظامات کئے گئے ،حفیظ

وزیراعظم کاکڑ نے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیاب میزبانی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مربوط انداز میں کام کرے۔ وزیر اعظم کاکڑ نے پی سی بی کی جانب سے ملک میں ہر سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔

اب یہ نیوز ہے،اس کا مطلب ہے کہ جس عبوری چیئرمین پی سی بی کے پاس اتھارٹی ہی نہیں تھی کہ وہ کپتان سمیت متعدد تبدیلیاں کرتا،اس نے سب کردیا اور اس کے انچارج نے اسے قبول سند دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *