| | | | |

ثاقب محمود ٹیسٹ ٹیم میں شامل،پی سی بی ویڈیو ظالمانہ قرار،آسٹریلین غصہ میں

برج ٹائون،میلبورن،کراچی:کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ نے اپنے پیسر ثاقب محمود کو ٹیسٹ کیپ دینے کا اعلان کردیا ہے۔لنکا شائر کے پیسر انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ کی 702 نمبر کیپ حاصل کریں گے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ بدھ سے برج ٹائون میں شروع ہوگا،مارک ووڈ انجری مسائل کے سبب شرکت نہیں کرسکیں گے۔پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا۔

ادھر کراچی ٹیسٹ میں زبردست کم بیک پر دنیائے کرکٹ کی نگاہیں آج آخری روز کے میچ پر مرکوز ہوگئی ہیں۔بابر اعظم کی فائٹ سے بھرپور سنچری نے سب کو چونکادیا ہے۔اب ہر ایک دلچسپ ٹیسٹ میچ کی توقع کررہا ہے۔

پاکستان،آسٹریلیا اور کراچی:3 سابقہ میچز کے آخری روز پاکستان کیسے بچا،روایت اب بھی ساتھ ہوسکتی

جہاں یہ دلچسپی ہے،وہاں آسٹریلیا میں تھوڑی پریشانی اور غصہ بھی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا کے میڈیا نے  پی سی بی کی جانب سے کی گئی ایک ویڈیو شیئر کرنے کا برا منایا گیا ہے۔میڈیا نے ہیڈلائن لگائی ہے کہ  پاکستان نے اسٹیون سمتھ کا 4 لفظی ٹویٹ کے ساتھ ظالمانہ مذاق اڑیا ہے۔حالانکہ پی سی بی سوشل میڈیا اکائونٹ سے صرف یہ لکھا گیا تھا کہ

گرائے جانے پر زیادہ محسوس مت کریں

اس پوسٹ میں سٹیو سمتھ کے ان 3 ڈراپ کیچز کی فوٹیج چلائی گئی ہیں جو دن بھر انہوں نے ڈراپ کئے۔انہوں نے پہلا کیچ بابر اعظم کا پہلی سلپ میں ڈراپ کیا جو خاصا مشکل اور نیچے تھا۔ اس سے قبل لیگ اسپنر مچل سوپیسن کی بال پر امام الحق کا کیچ بھی سمتھ نے سلپ میں نہیں پکڑا تھا۔تیسرا کیچ تو بہت آسان تھا،جب عبداللہ شفیق نے بال کو چھیڑا جو کیچ کی شکل میں سلپ میں کھڑے سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کی جانب گئی لیکن وہ پکڑنے میں ناکام رہے۔

اصل بات یہ ہے کہ پے درپے کیچز ڈراپ کرنے پر آسٹریلیا کا میڈیا خود غصہ میں ہے،اس نے پی سی بی کی شیئر کی گئی ویڈیو کو بنیاد بناکر تنقید کی ہے۔یہ سلسلہ تو پھر رہتا ہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *