| | | | | |

ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کو اب تک کی ناکام ٹیم سے شکست

ترنگا،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت کو بڑی شکست،ایونٹ کی ناکام ترین ٹیم  انگلینڈ نے بری طرح روند ڈالا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی یہ 3 شکستوں کے بعد پہلی فتح ہے،ادھر بھارت چوتھے میچ میں دوسری ناکامی سے دوچار ہوئی،پوائنٹس ٹیبل پر اس کی تیسری پوزیشن کو جھٹکا لگا ہے۔انگلینڈ نے وکٹ سےکامیابی حاصل کی۔

سیاسی یا کوئی اور وجہ،قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل،کیا ٹائٹل ملنے والا

ترنگا میں بلیو کیپس ٹیم 37 ویں اوور میں 134 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔سمریتھ مندھانا 35 رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔چارلی ڈین 23 رنزکے عوض 4 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہیں۔

جواب میں انگلش ٹیم نے 4 پر 2 وکٹیں کھونے کے بعد ہیتھر نائٹ کی ناقابل شکست نصف سنچری اور نیٹ سکیور کی 45 رنزکی اننگ کی بدولت ہدف32 ویں اوور میں  6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔نائٹ 53 پر ناٹ آئوٹ رہی ہیں۔

انگلش ٹیم  نے 3 ناکامیوں کے بعد پہلی بار 2 پوائنٹس حاصل کرلئے۔اس طرح اب پاکستان بنا کسی پوائنٹ کے ایونٹ میں موجود ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *