| | | |

افغانستان پر مانکڈ رن آئوٹ کی پھر تنقید،بنگلہ دیشی بائولر کو جرمانہ

ایسٹ لندن،کرک اگین رپورٹ

افغانستان پر مانکڈ رن آئوٹ کی پھر تنقید،بنگلہ دیشی بائولر کو جرمانہ۔کرکٹ کی تازہ تریئن خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کے کرکٹر معروف مردھا کو بھارت کے خلاف انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا ہے۔ معروف کو بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کے لیے نتائج کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بھارتی بیٹر کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

انڈر 19 ورلڈکپ،عجب ڈرامہ،افغانستان 91پر باہر،کیویزکیلئے یہ بھی چیلنج،دونوں جانب سے ریکارڈ ایکسٹرارنز،نتیجہ سنسنی خیز

ادھر آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میچ میں افغانستان نے 91 پر آئوٹ ہونے کے باوجود سخت مقابلہ کیا،آخر میں ایک مانکڈ رن آئوٹ سے سنسنی بھی پھیلادی لیکن بہرحال وہ ایک وکٹ سے ہارگئے۔مانکڈ رن آئوٹ کرنے پر افغان کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا ہے۔

یہ چار سال پہلے کی بات ہے کہ ایک اور افغانستان کے لیفٹ آرم اسپنر نور احمد نے اسی ملک میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان کے محمد ہریرہ کو اسی طرح رن آؤٹ کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *