| | | | | |

انڈر 19 ورلڈکپ،عجب ڈرامہ،افغانستان 91پر باہر،کیویزکیلئے یہ بھی چیلنج،دونوں جانب سے ریکارڈ ایکسٹرارنز،نتیجہ سنسنی خیز

ایسٹ لندن،کرک اگین رپورٹ

انڈر 19 ورلڈکپ،عجب ڈرامہ،افغانستان 91پر باہر،کیویزکیلئے یہ بھی چیلنج،دونوں جانب سے ریکارڈ ایکسٹرارنز،نتیجہ سنسنی خیز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ 2024 میں  افغانستان اور نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیموں کا میچ نہایت ہی ڈرامائی نکلا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کی ڈرامائی جیت نام کی ہے ۔

ایسٹ لندن کے میدان  میں افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑا۔پوری ٹیم 22 ویں اوور میں صرف 91 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔اس میں 25 رنز ایکسٹراز کے تھے  جو اننگ کا بڑا اسکور بنا ۔کیویز کی جانب سےمیٹ روو نے 21 رنز دے کر 5 آئوٹ کئے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی تباہ کن تھا،افغانستان گیند بازوں نے52 رنز تک 6 آئوٹ کر کے میچ میں واپسی کرہی لیکن 7 ویں وکٹ پر کیوی کپتان  اکسر جیکسن کھڑے ہوگئے،ان کا ساتھ سام کلوڈ نے دیا۔یہاں بھی دلچسپ کہا نی یہ تھی کہ فاضل مطلب ایکسٹرا رنزکی بھرمار تھی،افغانستان گیند بازوں نے 24 رنز فاضل دیئے۔جو اننگ کا دوسرا بڑا اسکور تھا۔کپتانں26 کرگئے۔ایک موقع پر کیویز کے 82 پر 8 اور 90 پر 9 آئوٹ تھے لیکن کیویز کی قسمت اچھی نکلی۔

نیوزی لینڈ انڈر 19 ٹیم نے ہدف  29ویں اوور میں 9وکٹ پر حاصل کر کے ایک  وکٹ کی جیت نام کی۔یہ افغانستان کی پاکستان کے بعد دوسری شکست ہے۔غضنفر نے 3 اور خلیل احمد نے 2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *