| | |

گابا میں پھر گراسی پچ،ٹیسٹ کرکٹ بائولرزکے رحم وکرم پر،پنک بال میچ کل سے،اہم معلومات

برسبین،کرک اگین رپورٹ

گابا میں پھر گراسی پچ،ٹیسٹ کرکٹ بائولرزلے رحم وکرم پر،پنک بال میچ کل سے،اہم معلومات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک اور گراسی اور تیز پچ تیار۔ٹیسٹ کرکٹ ایک بار پھر تیز گیند بازوں کے رحم وکرم پر لیکن اب وہ ویسٹ انڈیز کہاں کہ جو ایسی پچ دیکھ کر میچ شروع ہونے سے 24 گھنٹے قبل ہی جھوم اٹھیں۔آسٹریلیا کے گیند بازوں کیلئے راحت کا مقام ہوگا۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا دوسراکرکٹ ٹیسٹ کل 25 جنوری سے گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔یہ پنک بال ڈے نائٹ ٹیسٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔اس کے لئے گابا کی پچ سامنے آئی ہے۔پچ پر سبز گھاس ہے،بیٹرز بوٹ چاٹ سکتے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ موسم گرما میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہونے کے بعد گابا کیوریٹرز پر پہلے ہی اچھی ٹیسٹ پٹی تیار کرنے کا دباؤ ہے۔ اس کی وجہ سے گابا کی پچ کو آئی سی سی کی طرف سے ‘اوسط سے نیچے’ کی درجہ بندی دی گئی تھی، ہسٹری میں گابا کو اپنا پہلا ڈیمیرٹ پوائنٹ حاصل کرنا پڑا۔ یہ پوائنٹ پانچ سال تک گراؤنڈ کے ریکارڈ پر رہے گا ۔پانچ پوائنٹس کے ساتھ اس مقام پر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ٹیمیں ٹیسٹ کے پہلے دو دنوں میں  بہتر کھیل کی امید کر رہی ہوں گی اور تیسرے دن کے بعد سے  پریشان  نظر آئیں گی۔ بیورو آف میٹرولوجی  نے جمعرات کو صرف پانچ فیصد بارش اور 32 درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے بعد جمعہ کو دوپہر اور شام میں کچھ بارش کا  امکان ہے۔  ہفتہ سےمون سون کی صورتحال کوئنز لینڈ کے دارالحکومت کو نشانہ بنا سکتی ہے۔میچ کے تیسرے،چوتھے اور پانچویں روز تیز بارش کا امکان ہے۔

آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ دس و کٹ سے جیت گیا تھا،عثمان خواجہ فٹ ہیں اور میچ کیلئے تیار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *