| | | | | |

پاکستانی ٹیم اور پی سی بی آمنے سامنے،کھلاڑیوں کا اصل حقائق سامنے لانے کا فیصلہ،سازشی کردار بے نقاب ہونگے

نیویارک،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ٹیم اور پی سی بی آمنے سامنے،کھلاڑیوں کا اصل حقائق سامنے لانے کا فیصلہ،سازشی کردار بے نقاب ہونگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے سرجری کئے جانے،6 سے 7 کھلاڑیوں کو نکالنے جیسے بڑے اعلان کے بعد قوم کے سامنے حقائق لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کے لئے ٹی 20 ورلڈکپ مہم کے اختتام کا انتظار ہے۔اگر ٹیم سپر 8 میں نہ جاسکی تو ارجنٹ بنیادوں پر یہی کھلاڑی کسی بھی انداز میں اپنا مافی الضمیر بیان کردیں گے۔

نیویارک سے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمٹ ذرائع سے علم ہوا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس بات پر شدید برہم ہے کہ بورڈ چیئرمین نے ورلڈٹی 20 کے پہلے گروپ کے میچزکے وسط میں کتنا غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔کھلاڑی ٹیم میں گروپنگ کے حوالہ سے کی جانے والی قیاس آرائیوں پر بھی برہم ہیں اور پوچھا ہے کہ کون سی گروپبنگ اور کون سی لڑائی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم  کی ناکامی،کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی یا کسی کی کسی سے بدگمانی میں پی سی بی اور ان کے2 لوگوں کا اہم کردار ہے،ان کے نام بھی آئوٹ کئے جائیں گے۔ریٹائرڈ پلیئرز جیسے محمد عامر اور عماد وسیم کو واپس لانے والوں اور ٹیم سلیکشن پر بھی اختلاف تھا،اختلاف کرنے والے اس پر بھی کچھ راز کھولیں گے۔

پاکستان اور کینیڈا کا آج میچ ہے۔بارش یا پھر شکست سے پاکستان کاٹی 20 ورلڈکپ آج ہی ختم ہوجائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *