| | | | |

پاکستانی اسپنر کا انگلش کائونٹی سے مسلسل دوسرے سال معاہدہ،قومی ٹیم سے باہر

لندن:کرک اگین رپورٹ

پاکستانی اسپنرز ظفر گوہر کا ایک بار پھر کائونٹی معاہدہ ہوگیا ہے۔گزشتہ سیزن میں انہوں نے  بہتر پرفارم کیا۔گلوسٹر شائر کائونٹی نے مسلسل دوسرے سال 2022 کے لئے ان کی خدمات حاصل کی ہیں۔وہ کائونٹی کو دستیاب ہونگے۔

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا میں ایک ہفتہ کی تاخیر،ویسٹ انڈیز کی امیدیں زیادہ،وکٹ کے پیچھے کون

پاکستان کے لئے 6 سال قبل ایک روزہ ڈیبیو کرنے والے گوہر کو ٹیسٹ ڈیبیو اس سال کے شروع میں نیوزی لینڈ میں ملا تھا،وہاں وہ ناکام گئے اورکوئی وکٹ نہ لے سکے۔کراسٹ چرچ ٹیسٹ میں البتہ انہوں نے 2 اننگز میں 71 اسکور ضرور کئے۔26 سالہ پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر نے اس سال کائونٹی کے 4 میچز میں 15 سے کم کی اوسط سے 20 وکٹیں لی تھیں۔اس میں ایک میچ کی 101 رنزکے عوض 11 وکٹیں آئوٹ کلاس پرفارمنس تھی۔

گوہر اپریل سے ایڈہاک بنیادوں پر کھیلیں گے،معاوضہ اسی میچ کا ملے گا جس میں وہ شریک ہونگے،اگست اور ستمبر کا معاہدہ ان کا ہوچکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *