| | | | | | | | | | | | |

بھارت کے دورہ جنوبی افریقا میں ایک ہفتہ کی تاخیر،ویسٹ انڈیز کی امیدیں زیادہ،وکٹ کے پیچھے کون

کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا میں ایک ہفتہ کی تاخیر ہوگئی ہے،اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے،بس رسمی سا اعلان باقی ہے۔کوہلی اور روہت شرما الیون نے سابقہ شیڈول کے مطابق 8 یا 9 دسمبر کو جنوبی افریقا روانہ ہونا تھا اور پہلا ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے شیڈول ہے۔

بھارتی ٹیم نے اپنے دورے میں 3 ٹیسٹ میچز،ایک روزہ میچز اور 4 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔اب یہ شیڈول تبدیل ہوگا۔ایک ہفتہ دورہ آگے ہونے کے باعث کچھ ردوبدل یقینی ہے۔ٹیم اب 15 یا 16 دسمبر کو جوہانسبرگ کے لئے روانہ ہوگی۔

آئی پی ایل سے 2 بڑے کوچز مستعفی،اینڈی فلاور بھی شامل،ایشز طوفان میں گھر گئی

افریقی ممالک میں کورونا کی نئی قسم کے آنے اور سفری پابندیوں کے باعث یہ دورہ دائو پر بھی لگا ہے۔دونوں ممالک کے بہترین کرکٹ تعلقات کی بنیادپر بھارت تاحال جنوبی افریقا کو دورے کی کنفرمیشن دے رہا ہے،اس کی اے ٹیم اس وقت جنوبی افریقا میں میچ کھیل رہی ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے لئے وکٹوں کے پیچھے کھڑے ہونے والے کرکٹر کا فیصلہ ہوگیا۔سابق کپتان سٹیون سمتھ کی عدم دستیابی کے باعث آسٹریلین سلیکترز نے ایلکس کیری کو کیری کرلیا ہے۔ایشز سیریز کے پہلے  2 ٹیسٹ میچزکے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ڈھاکہ میں آپشنل ٹریننگ سیشن جاری ہے۔اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کی آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت۔کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم  شامل ہوئے ہیں۔سعود شکیل اور کامران غلام بھی نیٹ سیشن میں شرکت کررہے ہیں۔یہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہیں۔باقی تمام کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں شرکت کریں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

ادھر گالے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم سیریز بچانے اور 3 عشروں بعد کسی بھی سنگل ٹیسٹ میچ کی فتح کے لئے بھرپور زور لگارہی ہے۔میچ کے چوتھے روز اس نے دوسری اننگ میں سری لنکا کے 5 کھلاڑی 169 پر آئوٹ کردیئے ہیں۔سری لنکا کی برتری 120 اسکور کی ہے اور اس کے 5 کھلاڑی باقی بچے ہیں۔ویسٹ انڈیز ٹیم 1993 سے سری لنکا میں کوئی ٹیسٹ میچ جیت نہیں سکی ہے۔اس سیریز کا پہلا میچ بھی ہاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *