| | | | | | | | | | |

آئی پی ایل سے 2 بڑے کوچز مستعفی،اینڈی فلاور بھی شامل،ایشز طوفان میں گھر گئی

کرک اگین رپورٹ

مائیکل وان کی معافی بھی کام نہیں آئی،بی بی سی نے تازہ ترین حکم  جاری کیا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان ایشز سیریز کی کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہونگے۔نسل پرستی کے حوالہ سے یارک شائر کے سابق کرکٹر پاکستانی نژاد عظیم رفیق کے الزامات کے تحت وان کو پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پینل سے ہٹایا گیا تھا۔وان نے 4 روز قبل معافی بھی مانگی ہے۔اس کے باوجود وان کے لئے دروازے مزید بند ہوگئے ہیں اور وہ 8 دسمبر سے شروع ہونے والی ایشز کا حصہ نہ ہونگے۔بتایا گیا ہے کہ وان کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر کمنٹری ٹیم سے باہر ہوئے ہیں۔

انگلینڈ میں ایک کے بعد ایک کیس سامنے آرہا ہے،اب ایک اور کائونٹی ایسیکس کے سابق مسلمان کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ کلب کے لئے کھیل رہے تھے،انہوں نے بھی نسل پرستی اور شدت پسندی کا سامنا کیا تھا۔

دکن گلیڈی ایٹرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو شکست دے دی

ادھر بھارتی آئی پی ایل ایک روز قبل کھلاڑیوں کو برقرار رکھے جانے اور فارغ کئے جانے کے ساتھ ہیڈ لائنز میں تھی،اب 2 بڑے کوچز کی اپنی فرنچائزز کو چھوڑے جانے کے باعث خبروں میں ہیں۔کوچز ہی اتنے بڑے ہیں کہ سب چونک گئے ہیں۔سوال کرنے لگے ہیں کہ کیا کسی ملک کے نیشنل کوچ بننے جارہے ہیں۔

آئی پی ایل کیمپ سے نکلنے والے کوچز میں انگلینڈ کے ایشزاور ورلڈ کپ 2019 کے ونر ہیڈ کوچ  ٹریور بلیسس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور شامل ہیں۔ویسے پاکستان تاحال اپنے کوچز مستقل بنیادوں پر ہائر نہیں کرسکا ہے۔عارضی تقرریاں اسی لئے ہورہی ہیں کہ غیر ملکی سیٹ  اپ لانے کی تیاری ہے۔ٹریو بلیسس  سن رائزرز حیدر آباد کے ہیڈ کوچ تھے۔2020 میں ٹیم تیسرے اور اس سال آخری نمبر پر تھی۔اسی طرح اینڈی فلاور پنجاب کنگز کے کوچ تھے۔

سیکسی میسجز،کپتانی سے چھٹی،ٹم پین کی ازدواجی زندگی متاثر،اہلیہ ایک دوست کے ساتھ دیکھی گئیں

دونوں نے2022 ایڈیشن کے لئے اپنی ٹیمیں چھوڑ دی ہیں۔یہ بھی حقیقت ہے کہ اینڈی فلاور کو اب نہیں بلکہ چند ماہ قبل بھی پاکستان کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی،اسی طرح بیلیسس آسٹریلیا کے ریڈار میں ہیں۔دونوں نے ان آفرز میں دلچسپی نہیں لی۔دونوں آئی پی ایل کی نئی فرنچائز لکھنو سے رابطے میں آگئے ہیں۔غالب خیال یہ ہے کہ یہ دونوں بیک وقت لکھنو ٹیم سے جڑیں گے۔

بھارتی بورڈ نے2022 سے آئی پی ایل ٹیموں کی تعداد بڑھاکر 10 کردی ہے اور اس میں لکھنو بھی شامل ہے۔

دنیا کی اہم ترین اور دلچسپ ٹیسٹ سیریز ایشز طوفانوں میں گھر چکی ہے۔اب اچھی قسمت ہی اسے بچاسکتی ہے۔تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 8 دسمبر سے شروع ہونے والا برسبین کا پہلا ٹیسٹ مکمل طور پر طوفان اور بارش کی نذر ہوسکتا ہے۔لانینا ویدر پیٹرن کے مطابق نہایت سخت اور سنجیدہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے ہفتہ شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی 4 روز مکمل طور پر بارش اور طوفان کی نذر ہونگے۔یہی نہیں بلکہ اس سال آسٹریلیا میں خراب موسم کی پیش گوئی ہے۔اس طرح باقی تمام 4 ٹیسٹ میچز بھی اسی طوفان وخراب موسم کی نذر ہوسکتے ہیں۔ویسے بھی انگلینڈ کو اب تک آسٹریلیا میں پریکٹس میچ میں صرف 29 اوورز کا گیم ملا ہے۔بارش کے باعث نہ صرف باقی وقت بلکہ اگلا دن بھی ضائع ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *