| | | | | | |

بنگلہ دیش ٹیم کا مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ڈرامہ،اعلان کردہ اسکواڈ سے اہم پوزیشن کا بیٹر باہر

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے بنگلہ اسکواڈ کا اعلان ہوا تھا۔24 گھنٹے بعد اس میں شامل اہم کھلاڑی باہر ہوگئے تھے۔تب بڑا نام تھا۔شکیب الحسن۔وہ پہلا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔دوسرے ٹیسٹ کے لئے بنگلہ دیشی اسکواڈ کا اعلان ہوا تو اس کے 24 گھنٹوں بعد اہم پوزیشن پر کھیلنے والے بیٹر باہر ہوگئے ہیں۔

افغانستان کرکٹ کو تنہا کرنے کی کوششیں تیز،مسلسل دوسرے روز دوسرا کوچ رخصت

بنگلہ دیش ٹیم کا مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں ڈرامہ،اعلان کردہ اسکواڈ سے اہم پوزیشن کا بیٹر باہر۔یہ عجب اتفاق بدھ کی شب پیش آیا ہے۔منگل کی شام ٹیم کا اعلان ہوا تھا۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی شکست کے بعد بنگلہ دیشی سلیکٹرز نے آل رائونڈر شکیب الحسن کو شامل کرلیا تھا لیکن اس بار اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے والے بیٹر ٹیم سے باہر کئے گئے ہیں۔

ہفتہ 4 دسمبر سے پاکستان کے خلاف میزبان ٹیم سیریز کا دوسرا وآخری ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔اس کے لئے اوہپننگ بیٹر سیف الحسن دستیاب نہیں ہونگے۔انہیں اچانک ٹائیفیڈ کی بیماری ہوگئی ہے۔نتیجہ میں سلیکٹرز نے انہیں باہر نکال پھینکا ہے۔

سیف کی جگہ دلچسپ انٹری ہوئی ہے۔اوپننگ کے لئےنئے بیٹر نعیم شیخ لئے گئے ہیں۔اپنے ملک میں صرف 6 فرسٹ کلاس میچزکا تجربہ رکھنے والے شیخ نے آخری بار طویل فارمیٹ کی ڈومیسٹک کرکٹ 2020 میں کھیلی تھی۔اتفاق سے آخری ریڈ بال کرکٹ میچ میں وہ دونوں اننگز میں صفر کا جوڑا پہن کر نکلے تھے۔

پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 8 وکٹ سے جیتا تھا۔چٹاگرام سے ٹیم دوسرے میچ کے لئے ڈھاکا پہنچ چکی ہے،رواں سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *