| | | | | |

افغانستان کرکٹ کو تنہا کرنے کی کوششیں تیز،مسلسل دوسرے روز دوسرا کوچ رخصت

کابل،لندن:کرک اگین رپورٹ

Getty Images

افغانستان کرکٹ کے لئے جیسے مسائل بڑھتے جارہے ہیں،ایک ایک کرکے جیسے سب چھوڑنے لگے ہیں،حالانکہ افغانستان کے طالبان حکمران پہلے ہی یقین دہانی کرواچکے ہیں کہ خواتین کرکٹ ٹیم بحال ہوجائے گی،اس کے لئے اچھے انتظامات ہونگے۔

اس کے باوجود جیسے کوئی ماننے کو تیار نہیں ہے۔ایک روز قبل ہیڈ کوچ لانس کلوزنر نے اپنے عہدہ میں دلچسپی نہیں لی۔مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔ابھی اس بات کو 24 گھنٹے ہی گزرے تھے کہ بائولنگ کوچ شون ٹیٹ نے آج اپنا عہدہ چھوڑدیا۔

شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان سے پردیسیوں کی طرح رخصت

اتفاق دیکھیں کہ کلوزنر کے تو عہدے کی مدت ختم ہورہی تھی،انہوں نے نئے کنٹریکٹ میں دلچسپی نہیں لی لیکن شون ٹیٹ نے فوری استعفیٰ دے دیا۔

شون ٹیٹ کے استعفے کو نظر انداز اس لئے نہیں کیا جاسکتاکہ ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔آسٹریلیا نے افغانستان سے ٹیسٹ میچ ختم کردیا تھا۔اس کا کہنا یہ تھا کہ وہ افغانستان کے کرکٹ معاملات پر تحفظات رکھتا ہے۔اس حوالہ سے افغانستان تنہائی کا شکار ہورہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *