| | | | |

شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان سے پردیسیوں کی طرح رخصت

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان سے پردیسیوں کی طرح رخصت۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔گزشتہ کئی روز سے کراچی اور لاہور میں اپنے مخصوص پراجیکٹس کی تکمیل کے سلسلہ میں مصروف رہنے والے جوڑے نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،بھارت زیادہ پوائنٹس کے باوجود پاکستان سے کیسے نیچے،مکمل فارمولہ

شعیب ملک لکھتے ہیں کہ بہت اچھا وقت گزارنے کے بعد آخر کار دبئی روانہ ہورہے ہیں۔کراچی اور لاہور میں یاد گار وقت گزرا۔پاکستان میں فن سے بھر پور پرجوش ہفتہ گزارا۔اس بار فیملی،آس پاس اور دوستوں کے ساتھ ایسا وقت گزرا جو ممکن ہی نہیں تھا۔

شعیب ملک نے لکھا ہے کہ اگلے وقت تک کےلئے پھر ملیں گے۔ملک کا گھر پاکستان،ثانییہ مرزا کا بھارت میں ہے۔دونوں کی ازدواجی زندگی کے لئے گھر دبئی ہی بنتا ہے۔شعیب ملک نے ویسے ٹویٹ تو ایسے کی ہے کہ جیسے کسی اور ملک کے باشندے ہوں اور ایک ہفتہ گزارنے کے بعد واپس اپنے ملک لوٹ رہے ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *