| | |

ناہیدہ خان پاکستان ویمنز ٹیم کی منیجر

 

 

لاہور 18اگست، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز

سابق انٹرنیشنل کرکٹر ناہیدہ خان کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا منیجر مقرر کیاگیا ہے ۔ یہ سیریز یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہونے والی ہے۔

دریں اثنا عائشہ اشعر کو ایشین گیمز کے لیے پاکستان خواتین ٹیم کی منیجر برقرار رکھا گیا ہے۔

36 سالہ ناہیدہ خان نے 120 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014رنز بنائے تھے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

وہ اس سال جون میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوئی ہیں جس کے بعد انہوں نے پاکستان کپ ویمنز ٹورنامنٹ میں بلاسٹرز کی اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داری نبھائی اس سے قبل مارچ میں وہ ایمازون ٹیم میں توفیق عمر کی اسسٹنٹ کوچ تھیں جس نے ویمنز لیگ کے نمائشی میچوں میں سپر ویمن کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

گزشتہ ہفتے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مارک کولز کے مستعفی ہونے کے بعد محتشم رشید جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور ایشین گیمز میں عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔وہ اس سے قبل ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں جبکہ کامران حسین سلیم جعفر کی جگہ بولنگ کوچ ہونگے۔

پاکستان خواتین ٹیم کا سپورٹ اسٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔
ناہیدہ خان ( منیجر ) ۔ محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) کامران حسین ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) محمد اسفندیار( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) زبیر احمد ( انالسٹ ) رفعت اصغر گل ( فزیوتھراپسٹ ) اور سید نذیر احمد ( میڈیا منیجر )

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *