| |

متحدہ عرب مارات فائنل کا مزاتولے گئے،کیویز نے سیریز اچک لی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

متحدہ عرب مارات فائنل کا مزاتولے گئے،کیویز نے سیریز اچک لی۔،کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ متحدہ عرب امارات نیوزی لینڈ جیسے ملک کے خلاف ٹی 20 سیریز تو نہ جیت سکا لیکن اس نے ایک سیریز کو فائنل جیسے ماحول میں لے جاکر جو کارنامہ سرانجام دیا،وہ بھی کم نہ رہا۔

اتور کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان یو اے کو 32 رنز سے شکست دے کر 3 میچزکی سیریز 1-2 سے جیت لی۔فیصلہ کن کائونٹر میں بلیک کیپس نے 5 وکٹ پر 166 اسکور بنائے۔ول ینگ نے56 اور مارک کمپٹن نے51 کی اننگز کھیلیں۔جنید صدیق کی 3 وکٹیں اچھی رہیں۔

جواب میں کیویز کی تجربہ کار گیند بازی کے سامنے یو اے بیٹرز کو مشکلات رہیں۔53 رنزپر 5 وکٹیں گرنے کے بعد رفتار سلو ہوگئی۔ایان افضل خان نے مزاحمت کی لیکن جیت کیلئے کافی نہ تھی۔اننگ 20 اوورز میں 7وکٹ پر134 اسکور تک رہی۔ایان نے42 رنزکی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ نے32 رنز سے کامیابی  نام کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *