| | | | |

ویسٹ انڈیز سے مارکھانے کے بعد انگلینڈ کا سلیوٹ،پولارڈ کی خدمات حاصل کرلیں،بریکنگ نیوز

لندن،کرک اگین رپورٹ

ویسٹ انڈیز سے مارکھانے کے بعد انگلینڈ کا سلیوٹ،پولارڈ کی خدمات حاصل کرلیں،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹی 20 سیریز ہاری،اس سے قبل ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی اور اس سے بھی پہلے کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں شکست ہوگئی تھی،ان سب ناکامیوں کے بعد کپتان جوس بٹلر اور کوچ موٹ پر شدید دبائو ہےلیکن دونوں نے ہی ٹی 20 ورلڈکپ 224 کے لئے عزم ظاہر کیا ہے۔ایسے میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ ٹی 2o ورلڈ کپ کے لیے کیرون پولارڈ کو کنسلٹنٹ کوچ مقرر کررہا ہے۔

انگلینڈ کے بھی پاکستانی شوق،گزشتہ میچ کی ریکارڈ سکورر ٹیم فیصلہ کن میچ میں اچانک ڈھیر

پولارڈ، جو 36 سال کے فعال کھلاڑی ہیں، پانچ انڈین پریمیئر لیگ ٹائٹل اور 2012 کا ٹی20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔  تاریخ کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی نے فارمیٹ میں 637 میچز کھیلے ہیں اور کھیل کے ذہین ترین سوچ رکھنے والوں میں سے ایک کے طور پر مشہور ہیں۔پولارڈ کو ویسٹ انڈیز کے حالات کا بھی گہرا علم ہے۔ ٹرینیڈاڈمیں 4 جون سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں پچوں کا جائزہ لینے میں انگلینڈ کی مدد کریں گے ۔ وہ 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ کی فتح میں سابق آسٹریلوی بلے باز مائیک ہسی جیسا کردار ادا کریں گے۔

پولارڈ کو حالیہ دنوں میں ٹرینیڈاڈ کے ٹیم ہوٹل میں دیکھا گیا ہے جب انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز کے آخری دو میچ کھیلے تھے، جس میں وہ 3-2 سے ہار گئے تھے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024،گروپ ٹیمیں سامنے آگئیں،سپر 8 کا طریقہ کاربھی سیٹ،شیڈول

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *