| | | | |

چیف سلیکٹر انضمام الحق اچانک گرائونڈ پہنچ گئے،شان مسعود کے ساتھ بیٹھک

کراچی،کرک اگین رپورٹ

چیف سلیکٹر انضمام الحق اچانک گرائونڈ پہنچ گئے،شان مسعود کے ساتھ بیٹھک۔قائد اعظم ٹرافی فائنل میں چیف سلیکٹر انضمام الحق اچانک شان مسعود سے ملاقات کرنے لگے۔سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے اسکواڈز کے اعلان کے بعد سے میڈیا سے غائب انضمام الحق بھارت کا دورہ بھی کرآئے ہیں اور انہوں نے وہاں ابتدائی میچز بھی دیکھے تھے۔

شان مسعود نے ٹرافی کے جاری فائنل میں 25 بالز پر ہاف سنچری بنائی ہے۔انضمام الحق کافی دیر شان مسعود کے ساتھ بیٹھے رہے اور گہری سوچوں میں غرق دکھائی دیئے ہیں۔

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص ترین پرفارمنس پر جہاں کپتان بابر اعظم ہدف تنقید ہیں۔وہاں چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *