لندن۔کرک اگین رپورٹ۔اوول میں انگلینڈ پر شکست کے سائے گہرے،نیوی لینڈ کا مضبوط کنٹرول۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز ہے کہ اوول ٹیسٹ انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔نیوزی لینڈ نے مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔نائٹ کلب واقعہ،بین سٹوکس کے عارضی اخراج،متعدد تبدیلیوں نے جوئے روٹ کی کمانڈنگ پوزیشن کو بہتر نہیں ہونے دیا۔کھیل کے تیسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈ مجموعی سبقت 352 رنزکی کرچکا ہے اور 7 وکٹیں ہاتھ میں ہیں۔
نیوزی لینڈ کے دورہ انگلینڈ 2026 کے سلسلہ میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نلیک کیپس نے ایسی پوزیشن بنالی ہے کہ میچ جیت کر وہ سیریز کو 1-1 سے برابر کرے اور آخری ٹیسٹ کو فیصلہ کن میچ بنادے۔جمعہ کو اوول لندن میں ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ میں 3 وکٹ پر 252 رنزبنالئے ہیں۔اننگ کی اہم ترین بات یہ تھی کہ 28 پر 2 وکٹیں گرنے کے باوجود ہنری نکولس نے شاندار ناقابل شکست سنچری بنادی۔انگلینڈ کی کامیابیوں کو عارضی خوشی میں بدل ڈالا۔انہوں نے راچین رویندرا کے ساتھ تیسری وکٹ پر161 رنز کی شراکت بنائی۔راچین رویندرا 99 بالز پر 74 کرکے گئے۔ہنری نکولس 164 بالز پر 119 رنزکے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ڈیرل مچل 32 پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلی اننگ کے سکور391 رنز کے جواب میں 191 پر آئوٹ ہوگئی۔میتھیو فشر 50 پر ناقابل شکست رہے۔کیوی بائولر میٹ ہنری نے 80 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
