| | | |

ایشیا کپ کی راہ میں حائل جے شاہ کے آئی پی ایل فائنل میں فحش اشارے،ویڈیو

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کی راہ میں حائل جے شاہ کے آئی پی ایل فائنل میں فحش اشارے،ویڈیو۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر جے شاہ فحش اشارے کرتے ٹی وی سکرین پر پکڑے گئے۔یہ بھی سمجھاجاسکتا تھا کہ وہ کس کی حمایت میں اور کس کی مخالفت میں یہ سب کررہے تھے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی پی ایل 2023 کے فائنل کے آخری لمحات تھے۔چنائی سپر کنگز کو جیت کے لئے 4 بالز پر 12 اسکور درکار تھے اور گجرات ٹائٹنزکے موہت شرما بالز کررہے تھے۔ایسے میں کیمرے کی آنکھ نے ایک عجب منظر دکھایا،جب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہاتھ کو اوپر اٹھاتے ہیں اور پھر مکہ کی شکل بناکر اسے آگے پیچھے کرنے اشارہ کرتے ہیں جو عام فہم میں ایک قسم کا غلط اشارہ ہوتا ہے اور اس کا مفہوم منفی معنی میں بہت برا ہوتا ہے۔

آئی پی ایل 2023 کا سنسنی خیز فائنل،دھونی ڈرامہ کے باوجود چنائی سپر کنگز چیمپئن

اب سوال یہ ہے کہ وہ ایسا کسے کہہ رہے تھے۔بظاہر اس وقت گجرات ٹائٹنز ٹیم جیت رہی تھی ،تو کیا اس کی مخالف ٹیم چنائی سپرکنگز کیلئے یہ اشارے تھے۔یہ سمجھنا ہوگا لیکن آخر میں چنائی نے 2 بالز پر درکار 10 رنزبناکر آئی پی ایل ٹائٹل 2023 جیت لیا۔

تازہ ترین کرکٹ خبریں یہ ہیں کہ جے شاہ ان دنوں یوں بھی خبروں میں ہیں کہ پاکستان کےلئے ایشیا کپ کی میزبانی اور اس کے ہائبرڈ ماڈل کے درمیان بڑی رکاوٹ ہیں۔

سپورٹس صحافی فرید خان نے جے شاہ کا یہ انداز ایک مختصر سے کلپ میں محفوظ کیا ہے اور است سوشل میڈیا کی  فعال ویب ٹوئٹر پر ڈالا ہے۔آپ بھی ملاحظہ فرمائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *