| | | |

آئی پی ایل 2023 کا سنسنی خیز فائنل،دھونی ڈرامہ کے باوجود چنائی سپر کنگز چیمپئن

 

 

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

آئی پی ایل 2023 کا سنسنی خیز فائنل،دھونی ڈرامہ کے باوجود چنائی سپر کنگز چیمپئن

بارش سے متاثرہ آئی پی ایل فائنل چنائی سپرکنگزنے جیت لیا ہے۔یوں ایم ایس دھونی کی قیادت میں چنائی چھٹی بار آئی پی ایل چیمپئن  ہوگئی ہے۔سنسنی خیز فائنل کا فیصلہ آخری بال پر ہوا،جب رویندرا جدیجا نے چوکا لگا کر چنائی کو چیمپئن بنوادیا۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ احمد آباد میں اسے بارش رکنے کے بعد ڈاک ورتھ پر 15 اوورز میں 171 اسکور کا ہدف ملا۔

اس سے قبل چنائی سپر کنگزکے کپتان ایم ایس دھونی نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کو موقع دیا۔اس نے7 اوورز میں 67 اسکور کا برق رفتار آغاز کیا،یہاں اوپنر اور ایونٹ کے ٹاپ کھلاڑی شبمان گل 39 رنزبناکر اسٹمپ ہوگئے۔سائی سدھرسن نے 47 بالز پر 96 اور ساہا نے 39 بالز پر 54 رنزبنائے۔،ٹیم کا مجموعہ 4 وکٹ پر 214 اسکور تک پہنچادیا۔

جواب میں چنائی کیلئے جیکوارڈ اور ڈیون کونوے نے اننگ شروع کی تو 3 بالز بعد بارش کے سبب کھیل رک گیا۔اس کے بعد ڈک ورتھ پر گجرات کو 15 اوورز میں 171 رنزکا ہدف ملا۔دونوں اوپنرز نےا سکور کو تیزی سے بڑھایا۔

کونوے اور جیکوارڈ نے 74 رنز کا اچھا آغاز دیا۔جیکوارڈ 26 اور کونوے 47 رنز بناکر گئے تو گجرات کے گیند باز واپس آئے لیکن اجنکا رہانے کے 27 رنز پر جانے کے بعد امباتی اور شوام نے چارج سنبھال لیا ۔18 بالز پر باقی 38 رنز کو اور آسان کردیا۔امباتی 19 کرکے گئے تو فتح 14 بالز پر 22 رنز کی دوری پر تھی۔دھونی کا پہلی بال پر صفر پر کیچ ڈرامائی موڑ تھا۔نتیجہ میں گرتے پڑتے 6 بالز پر 13 رنز باقی تھے۔پھر آخری 2 بالز پر 10 رنز باقی تھے کہ جدیجا نے پہلے چھکا،پھر چوکا لگا کر چنائی کو 5 وکٹ کی جیت دلوائی ۔جدیجا 15 اور دوبی 32 پر ناقابل شکست لوٹے۔موہت شرمانے 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *