| | | | | | | | |

بھارت نہیں آتا تو پاکستان ورلڈکپ کیلئے جائے؟وزیر اعظم ہوتا تو کیا فیصلہ کرتا،عمران خان نے بتادیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بھارت نہیں آتا تو پاکستان ورلڈکپ کیلئے جائے؟وزیر اعظم ہوتا تو کیا فیصلہ کرتا،عمران خان نے بتادیا۔دنیائے کرکٹ کی تازہ ترین اور بگ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کرکٹ میں ہمارا سٹیٹس کیا بن گیا۔نیپال،بنگلہ دیش اور اس سے بھی کم تر۔ہماری ٹیم بہت اعلی ہے۔آج ایشیا کپ پاکستان کا تھا،بھارت نہیں آرہا۔تو ہمارے میچز سری لنکا منتقل کردیئے گئے۔میں اگر وزیر اعظم ہوتا اور میرا چیئرمین پی سی بی ہوتا تو میں کبھی بھی یکطرفہ فیصلہ نہ کرتا۔اگر بھارت نہ آتا تو میں بھی اپنی ٹیم وہاں نہ بھیجتا۔خود مختاری بھی ایک چیز ہوتی ہے۔

عمران خان جمعہ کی رات ایک ریڈیو چینل کو انٹرویو دے رہے تھے اور یہ ٹھیک وہی ٹائم تھا،جب نجی چینل پر جاوید میاں کا انٹرویو چل رہا تھا۔ایک بات کلیئر ہوئی۔بھارت کے یکطرفہ فیصلے کے بعد دونوں لیجنڈری پلیئرز کی رائے ایک ہوگئی ہے۔میاں داد تو یہاں تک بول چکے کہ بھارت جائے بھاڑ میں۔

عمران خان کو وزیرا عظم میں نے بنایا،اب مشکل،یونس کا میرے سے کیا کمپیئر،میاں داد کے مزید انکشافات

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم اب بھی دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور دنیا اسے کھیلتےدیکھنا چاہتی ہے۔پاکستانی ٹیم کی اہمیت ہے۔ہمارے پاس ورلڈکلاس پلیئرزہیں،ہم کیوں اپنے آپ کو کم تر سمجھتے ہیں۔اگر وہ اپنے آپ کو کرکٹ کی کوئی پاور سمجھتے ہیں تو وہ ہم بھی ہیں۔جب ایسا ہے تو جب وہ یہاں نہیں آتے تو ہم کیوں جائیںمیں بطور وزیر اعظم کبھی بھی  پاکستان کو بھارت نہ جانے دیتا۔

ایشیا کپ ستمبر 2023 کے شروع میں ہے۔پاکستان میزبان ہے لیکن بھارت کے انکار کے بعد کچھ میچز یہاں،مرکزی میچزفائنل سمیت سری لنکا میں ہیں۔ورلڈکپ اس کے چند روز بعد بھارت میں ہے۔پاکستان کے تمام  میچز بھارت میں ہونگے۔پاکستان کھیلنے جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *