| | |

پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین پھر تبدیل،اب قائم مقام چیئرمین ،نئے کیلئے راہ ہموار،نام طے ہوگیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین پھر تبدیل،اب قائم مقام چیئرمین بنادیئے گئے۔شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے ہیں،محسن نقوی کو بورڈ آف گونرز کا ممبر بنادیا گیا ہے،ان کے لئے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات میں حصہ لے کر باقاعدہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی راہیں ہموار ہوچکی ہیں۔

مذاق اڑیا جارہا ہے یا نہیں،بس مذاق سمجھیں مت،محسن نقوی اب چیئرمین پی سی بی مقرر

شاہ خاور چیف الیکشن کمشنر ہیں اور وہ 4 ہفتوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے انتخابات کروائیں گے۔اس وقت تک امکان ہے کہ ملک میں 8 فروری کے انتخابات ہوچکے ہونگے اور محسن نقوی بطور نگران وزیر اعلی اپنے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہونگے۔

یہ سب ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد ہوا ہے۔محسن نقوی پی سی بی کے انتخابات ہونے پر چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ انتخابات اگلے ہفتے کے اوائل میں ہو سکتے ہیں۔پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے بطور چیئرمین عارضی چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ بدھ کو قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں میٹنگ کریں گے جس میں پی سی بی کے انتخابات کا شیڈول واضح ہونے کی امید ہے۔ انتخابات ہونے کے بعد چیئرمین کا تقرر تین سال کی مدت کے لیے ہو گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *