| | | |

مذاق اڑیا جارہا ہے یا نہیں،بس مذاق سمجھیں مت،محسن نقوی اب چیئرمین پی سی بی مقرر

لاہور،اسلام آباد۔کرک اگین رپورٹ

کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مذاق اڑیا جارہا ہے یا نہیں،بس مذاق سمجھیں مت،محسن نقوی اب چیئرمین پی سی بی مقرر۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو ذکا اشرف کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)منیجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن تیار ہے۔یہ فیصلہ بظاہر دکھائی دینے والے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے  ہوا ہے لیکن اتنا مذاق پرائم منسٹر آفس سے ممکن نہیں ہے ۔اب یہ آپ جان لیں کہ کہاں سے ہوا ہے اور کیسے ہوا ہے۔

بگ بریکنگ نیوز،ذکا اشرف پی سی بی سے مستعفی

محسن نقوی کو پہلے پاکستان کرکٹ  بورڈ گورننگ بورڈ کا ممبر بنایا جائے گا۔اس کے بعد باقی عمل مکمل ہوگا۔

ذکا اشرف کا استعفیٰ اسلام آباد میں آج منظور کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے قانونی چیئرمیبن رمیز راجہ کے بعد نجم سیٹھی،ذکا اشرف کے بعد اب یہ تسیری تقرری کی جارہی ہے۔

اور بریکنگ نیوز،ویرات کوہلی اچانک 2 ٹیسٹ میچز سے الگ ،وجہ بڑی،پرائیویسی کی التجا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *