| | | | | | | | |

آسٹریلیا کا کلین سوئپ،ورلڈکپ سپرلیگ میں پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا

کیرنز،کرک  اگین رپورٹ

Getty Images

آسٹریلیا کا کلین سوئپ،ورلڈکپ سپرلیگ میںپاکستان کو پیچھے دھکیل دیا۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کلین سوئپ کردیا ہے۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز 0–3 سے جیت لی ہے۔آخری ون ڈے میں اس نے سخت مقابلہ کے بعد 25 رنز سے جیت اپنے نام کی۔

میزبان کینگروز نے 5 وکٹپر 267 اسکور کئے۔جواب میں کیوی ٹیم ایک بال قبل 242 رنزپر آئوٹ ہوگئی۔سٹیون سمتھ نے سنچری کی تومچل سٹارک نے 3 آئوٹ کئے،سمتھ کو میچ اور سیریز کا بہتین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آخری میچ کھیلنے والے فنچ 5 کرسکے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی آسٹریلیا ورلڈکپ سپر لیگ میں  پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا،اس نے بنگلہ دیش کو تیسرے ،پاکستان کو تیسرے سے چوتھے اور  نیوزی لینڈ کو چوتھے سے 5 ویں پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔انگلینڈ کے 125 پوائنٹس ہیں۔آسٹریلیا،پاکستان ،بنگلہ دیش  کے 120 پوائنٹس ہیں لیکن آسٹریلیا کم میچزکی وجہ سے اوپر چلا گیا،کیویز کے 110 پوائنٹس ہیں۔بھارت 109 کے ساتھ چھٹے اور افغانستان 100 کے ساتھ 7 ویں،ویسٹ انڈیز 88 کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *