| | | | |

شاہین آفریدی کاریکارڈطوفانی اوور،4وکٹیں،انجام پھر بھی برا،حیرتناک

ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ

شاہین آفریدی کاریکارڈطوفانی اوور،4وکٹیں،انجام پھر بھی برا،حیرتناک۔پاکستانی لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ آفریدی کےکیئریر کا طوفانی اسپیل۔یادگار بائولنگ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریہ ہے کہ انگلش ٹی 20 لیگ بلاسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک ہی اوور میں 4 وکٹیں گرادیں۔سوال ہوگا کہ کوئی ہیٹ ٹرک بھی ہے یا نہیں۔اس کے لئے کرکٹ بریکنگ نیوز دیکھیں۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں حسن علی کی ٹیم  برمنگھم بیئرز کے خلاف ناٹنگھم شائر  168 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔تام مورس نے 73 رنزبنائے۔حسن علی نے 25 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔

جواب میں برمنگھم بیئرز کی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔ناٹنگھم شائر کیلئے کھیلنے والے لیفٹ ہینڈ پیسر شاہین شاہ کا پہلا اوور طوفانی تھا۔شاید کیریئر کا بھی۔انہوں نے اننگ کے پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں اڑادیں۔کپتان ایلکس ڈوائز 1 بال پرصفر پر گئے۔یہ اوور کی پہلی گیند تھی۔دوسری گیند پر کرس بنجمن بھی صفر پر گئے۔پہلا بیٹر ایل بی ،دوسرا بولڈ ہوا۔تیسری وکٹ اوور کی5 ویں بال پر ڈین موزلی کی گری۔وہ1 رن بناکر کیچ دے گئے۔اوور کی آخری گیند پرایڈ برنارڈ صفرپر بولڈ ہوگئے۔جب اوور تمام ہوا تو برمنگھم بیئرز کا اسکور 4 وکٹ پر7 اسکور تھا۔اس سے بھی اگلی حیران کن بات ہوئی۔بے شک پہلے اوور میں 4 وکٹیں لیں لیکن شاہین شاہ آفریدی اگلے 3 اوورز میں کوئی وکٹ نہ لے سکے۔اس کا نتیجہ یہ نکلا،اتنے طوفانی آغاز کے باوجود برمنگھم بیئرز2 وکٹ سے یوں کامیاب ہوئی کہ اس نے 5 بالز قبل 8 وکٹ پر 172 اسکور بناکر میچ 2 وکٹ سے جیت لیا۔135 پر 7 اور 160 پر 8 وکٹ گرنے کے باوجود ٹیم ہاری۔

بھارت نہیں آتا تو پاکستان ورلڈکپ کیلئے جائے؟وزیر اعظم ہوتا تو کیا فیصلہ کرتا،عمران خان نے بتادیا

کنٹربری میں سسیکس نے 7 وکٹ پر 228 رنزبنائے۔روی بوہارا نے 108 اور شاداب خان نے15 رنزبنائے۔کینٹ کو بارش کی وجہ سے 10 اوورزمیں 129 رنزکا ہدف ملا لیکن ٹیم 4 وکٹ پر117 اسکور کرسکی،یوں 11 رنزسے شاداب خان کی ٹیم،  سسیکس جیت گئی۔

ڈربی میں ڈربی شائر نےلیسٹر شائر کو 71 رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کے حیدر علی نے 12 رنزبنائے۔زمان خان نے27 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

عمران خان کو وزیرا عظم میں نے بنایا،اب مشکل،یونس کا میرے سے کیا کمپیئر،میاں داد کے مزید انکشافات

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *