| | | | | | | | |

ورلڈکپ اسکواڈز،شیڈول کے حوالہ سے اہم نیوز،پی سی بی چیئرمین کیس،کل سماعت

لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ اسکواڈز،شیڈول کے حوالہ سے اہم نیوز،پی سی بی چیئرمین کیس،کل سماعت۔آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کل ہوگا،کرک اگین نے بہت روز قبل یہ نیوز کرکٹ بریکنگ کی طرح فائل کی تھی کہ 27 جون کو اس کا شیڈول ریلیز ہوگا۔اب دوسری نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈکپ کے لئےابتدائی اسکواڈ زجمع کرانے کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کی تاریخ آگئی،پاکستانی اعتراضات کاجواب

تمام ممبر ممالک 29 اگست تک اسکواڈ کے نام جمع کرائیں گے ،ورلڈکپ کے لئے تمام ٹیموں کے پاس اسکواڈ جمع کرانے کے لیے2 مہینے کا وقت ہوگا۔ ورلڈکپ کے آغاز سے ایک ہفتہ پہلے تک اسکواڈ میں ردوبدل کیاجاسکے گا، 29 ستمبر کے بعد اسکواڈ میں تبدیلی کرنے کے لئے ٹیکنکل کمیٹی سے اجازت لینا پڑےگی، ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کوہوگا،آئی سی سی ورلڈکپ کے حتمی شیڈول کا اعلان کل کرےگا۔

ادھر ایسے حالات میں کہ جب ورلڈکپ کے حوالہ سے یہ تازہ ترین نیوز بریک ہورہی ہیں،اس وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب میں نیا مسئلہ آگیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے کل 27 جون کو کیس سماعت کیئلئے مقرر کیا ہے۔چیئرمین کیلئے ذکا اشرف مضبوط امیدوار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *