| | | | |

بی پی ایل،بابر اعظم کی بجائے محمد نواز کادن،ٹیم بھی کامیاب

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

بی پی ایل،بابر اعظم کی بجائے محمد نواز کادن،ٹیم بھی کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) میں جمعہ کا روز بابر اعظم کی بجائے محمد نواز کے نام رہا۔سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم ناکام،ٹیم بھی ناکام ہوگئی۔کھلنا ٹائیگرز جو ایک موقع پر 64 رنزپر 4 وکٹ گنواچکے تھے،انہیں پاکستانی آل رائونڈر محمد نواز کی اننگ بھاگئی،جنہوں نے 34 بالز  پر اننگ کے سب سے بڑے اسکور 55 رنزبنائے۔کھلنا ٹائیگرز نے6 وکٹ پر 160 رنزبنائے۔

جواب میں رنگ پور رائیڈرز محمد نبی کی ففٹی کے باوجود 8 بالز قبل صرف 132 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یوں وہ 28 رنز سے ہارگئی۔بابر اعظم  اور شکیب الحسن جیسے نام 2،2 رنزبناسکے۔محمد وسیم نے 2 وکٹیں لیں،ان  میں سے ایک بابر اعظم کی تھی،نواز نے 13 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔یوں وہ آل رائونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *