| | | | | | |

زمبابوے کا آئی سی سی ایونٹس ہسٹری کا ریکارڈ ،بڑی جیت

 

 

ہرارے ،کرک اگین رپورٹ

زمبابوے کا آئی سی سی ایونٹس ہسٹری کا ریکارڈ ،بڑی جیت۔

 

کرکٹ کی کمزور ٹیم زمبابوے نے سپر پاور امریکہ کو کرکٹ ہسٹری کی دوسری بڑی شکست دے دی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کوالیفائنگ مرحلے میں اپنے گروپ کے آخری میچ میں زمبابوے نے امریکا کو اپنی تاریخ کے ریکارڈ مارجن 304 اسکور سے ہرا دیا ۔یہ آئی سی سی کے کسی بھی گلوبل ایونٹ کی سب سے بڑی جیت بھی ہے۔

میزبان ٹیم نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 408 رنز بنائے ۔کپتان سین ولیمز نے 174 رنز کی اننگ کھیلی۔جواب میں امریکی ٹیم صرف 104 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ 2023 میں زمبابوے اسی گروپ میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دے چکا ۔اب وہ ٹاپ ون کے طور پر سپر سکس میں ہوگا۔8 پوائنٹس اس کے ساتھ ہونگے۔

ایک روزہ کرکٹ تاریخ میں سب سے بڑی ون ڈے جیت بھارت کی سری لنکا کے خلاف 317 رنز کی ہے۔

ادھر ایشز میں مردوں کے بعد خواتین بھی ناکام۔آسٹریلیا نے اکلوتے ایشز ٹیسٹ میں جیت اپنے نام کی۔یہ 8 سال بعد خواتین ایشز میں آسٹریلیا کی جیت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *