| | | |

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اضافی فیلڈر دائرے میں رکھنے پر کیوں مجبور ہوئیں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں کو امپائرز نے اختتامی اوورز میں وہ کچھ کرنے کو کیوں کہا جو پہلے کبھی نہیں ہوتا تھا۔بھارت کو آخری 2 اوورز میں مجبور کیا گیا کہ وہ اضافی فیلڈر کے ساتھ 5 فیلڈرز سرکل میں کھڑا کرے۔نتیجہ میں پاکستانی بیٹرز نے 11 بالز پر 23 رنز بنالئے۔

اسی طرح پاکستانی کپتان بابر اعظم کو یہی کچھ اننگ کے آخری3 اوورز میں کرنے پر مجبور کیا گیا۔ٹیم ایک اضافی فیلڈر سرکل میں رکھنے پر مجبور کی گئی۔نتیجہ میں بھارتی بیٹرز نے 18 باقی بچ جانے والی بالز میں سے 16 بالز پر ہی 32 اسکور چرالئے۔

ٹیلی تھون مہم میں انضمام الحق آگئے،عمران خان نے بھارت کے خلاف 5 اوورز کھیلنے کا کہدیا

یہ سب اس لئے ہوا کہ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں اپنے اوورز پورے کرنے میں ناکام تھیں۔بھارتی ٹیم 2 اوورز اور پاکستانی ٹیم 3 اوورس کی تاخیر کا شکار تھی۔اس سے قبل سلو اوور ریٹ پرمیچ فیس جرمانے ہواکرتے تھے لیکن اس سال کے شروع میں قوانین تبدیل ہوئے۔اس کا اطلاق پاکستان،بھارت میچ سے ہوا۔نئے قانون کے مطابق فیلڈنگ کرنے والی ٹیم اضافی فیلڈر اندر کرنے پر مجبور ہوگی۔اس کا فائدہ بیٹنگ والی ٹیم  کو ہوگا۔

بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی۔کپتانوں کو سلو اوور ریٹ پر ایسی بڑی سزا کا اندازا مار پڑنے پر ہوا کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *