| | | |

امریکا میجر لیگ کرکٹ،پاکستان کے 2 پلیئرز سمیت 23 کھلاڑی برقرار

کرک اگین رپورٹ

جون کے   ٹی ٹو ئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کئی کھلاڑی شمالی امریکہ میں قیام کریں گے، ان کھلاڑیوں میں راشد خان، ٹرینٹ بولٹ، ہینرک کلاسن اور حارث رؤف ہیں جن کو میجر لیگ کرکٹ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ان کی فرنچائزز نے برقرار رکھا ہے۔

مجموعی طور پر دوسرے سیزن کے لیے 23 غیر ملکی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے اور دفاعی چیمپئن ایم آئی نیویارک نے سات کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ نکولس پوران،کیرون پولارڈ، ٹم ڈیوڈ، ڈیولڈ بریوس، کاگیسو ربادا، بولٹ اور راشد بھی شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم اور حارث رئوف بھی شامل ہیں۔مزید کھلاڑی بعد میں سائن کئے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *