| | | |

مچل مارش اچانک آسٹریلین ٹیم سے آئوٹ،پاکستان کے لئے کیا سبق

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

مچل مارش اچانک آسٹریلین ٹیم سے آئوٹ،پاکستان کے لئے کیا سبق۔اسے کہتے ہیں،کھلاڑیوں کے معاملہ پر احتیاط۔کرکٹ آسٹریلیا نےآج جو اعلان کردیا،اس میں پی سی بی کے لئے دیکھنے کو اور سیکھنے کو بہت کچھ ہے۔ایسا ہوجائے تو پھر ہمارے پلیئرز اہم ایونٹس کے مواقع پر انجریز کا شکار نہ ہوں۔

آسٹریلیا  اسکواڈ میں ردوبدل  پر مجبور کیا گیا ۔ مچل مارش زمبابوے کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز کے بقیہ دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ایشیا کپ 2022،آج بھی پاک،بھارت کی طرح میچ،افغانستان اور بنگلہ دیش میں بڑی جنگ

مارش ٹخنے کی معمولی  انجری کا شکار ہو گئے ۔  آسٹریلیا بورڈ نےاپنے آل رائونڈر کو بھارت کی ستمبر سیریز کے لئے بچانے کی کوششیں کامیاب ہوں نہ ہوں،  اکتوبر کے ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے وہ دستیاب ہوں گے۔

آسٹریلیا نےا تنی احتیاط کی ہے کہ اسے بچالیا ہے۔پاکستان اسکواڈ کی حالت یہ ہے کہ یہاں آخری دموں تک کھلانے کی کوشش کرتےہیں۔ایسے میں پلیئرز ان فٹ ہوجاتے ہیں۔

مچل مارش کو زمبابوے کے خلاف جاری سیریز،6 ستمبر سے نیوزی لینڈ سے شروع ہونے والی سیریز سے فوری سائیڈ لائن کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *