| | | | | |

دورہ پاکستان سے ہیڈ کوچ کے بعد آسٹریلیا کے چند پلیئرز بھی باہر

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

File phorto

آسٹریلیا کے فاسٹ بائولر جوش ہیزل ووڈ نے انکشاف کیا ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے بعض کھلاڑی دستیاب نہیں ہونگے،ان کا نہ جانا کوئی حیران کن امر نہیں ہوگا،انہوں نے یہ بات کرکٹ آسٹریلیا کی آفیشل ویب سائٹ پر کہی ہے۔

دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا ہیڈ کوچ کی چھٹی یقینی،نیانام فائنل

انجری کی وجہ سے ایشز سے باہر ہونے والے رائٹ ہینڈ پیسر کہتے ہیں کہ کھلاڑیوں کی فیلمیز ہیں،مشورہ کرنا،رائے لینا ان کا حق ہے۔فیصلہ جو بھی ہو ،اس کا احترام کیا جانا چاہئے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے نمبر ون بائولر نے انکشاف کیا ہے کہ چند پلیئرز دورہ پاکستان سے باہر ہوسکتے ہیں،اس وقت کرکٹ آسٹریلیا اور کرکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان بات جاری ہے،تمام معاملات پر کام ہورہا ہے۔جلد ہی نچوڑ سامنے ہوگا۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جیسٹن لینگر کے بارے میں پہلے ہی قریب کنفرمیشن سی ہے کہ وہ پاکستان نہیں جائیں گے بلکہ ان کی نوکری بھی خطرے میں ہے،بچائو اور پاکستان آمد کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

آسٹریلیا نے اس ماہ کے آخر میں پاکستان اترنا ہے۔3 مارچ سے کراچی میں ٹیسٹ سیریز شروع ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *