| | | | |

برسبین ٹیسٹ کی چوتھی صبح،روٹ اور میلان فیوز،لائن کی 400 وکٹ،انگلینڈ کے 6 آئوٹ

برسبین،کرک اگین رپورٹ

ایشز ٹیسٹ کی چوتھی صبح انگلینڈ پر بھاری پڑی،اپنے ہی ہاتھوں سے امیدوں کے کھڑے کرتی مینار خود ہی زمین بوس ہوتی دکھائی دی۔آسٹریلیا کے بائولرز نے پہلے گھنٹے ہی میں سیٹ بیٹرز ڈیوڈ میلان اور جس بٹلر کو آئوٹ کردیا،یہی نہیں بلکہ 15 اسکور کے اندر تیسری اور مجموعی طور پر 5 ویں کامیابی اپنے نام کرکے ایک بار پھر انگلینڈ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ڈرنک کے بعد بین سٹوکس تو ناچتے ہوئے وکٹ دے گئے۔

ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی چوتھی صبح نیتھن لائن کے لئے بھی اچھی خبر بن کر آئی،جب انہوں نے دن کی پہلی وکٹ لے کر مہینوں کا انتظار ختم کیا اور ٹیسٹ کرکٹ کی 400 ویں وکٹ حاصل کرلی۔اسپنر نے ڈیوڈ میلان کو لبوشین کے ہاتھوں کیچ کروایا۔میلان اپنے کل کے اسکور میں صرف 2 رنزکا ہی اضافہ کرسکے اور 82 پر ہمت ہارگئے۔اس وقت انگلینڈ کا اسکور 223 تھا۔6 رنزکے اضافہ کے ساتھ آسٹریلیا کوگولڈن وکٹ اس وقت ملی جب انگلش کپتان گرین اور کیری کا گٹھ جوڑ بنے۔وہ بھی اپنی اننگ میں صرف 3 رنزکا اضافہ کرسکے۔جوئے روٹ کا کھیل 89 کے انفرادی اسکور پر تمام ہوگیا۔

جوئے روٹ نے 3 لیجنڈری کو پیچھے چھوڑ دیا،پونٹنگ،گاواسکر اور ٹنڈولکر اگلے ہدف،محمد یوسف مشکل چیلنج

اس طرح روٹ آسٹریلیا کی سر زمین پر ایک بار پھر ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے میں تو ناکام رہے ۔ایک بہتری ضرور لائے کہ پہلے ان کا ہائی اسکور 87 تھا،اب 89 ہوگیا۔کلینڈر ایئر میں ان کا مجموعی اسکور اب 1544 ہوگیا ہے۔وہ رکی پونٹنگ کے1544 اسکور کے برابر آگئے،انہوں نے وہ 2005 کے سال بنائے تھے۔

جوئے روٹ اس اننگ میں سچن ٹنڈولکر کے 1562 اور سنیل گاواسکر کے1555 اسکور کو بھی کراس نہیں کرسکے۔محمد یوسف کے 1788 سے قبل انہیں مائیکل کلارک کے1595،گریم اسمتھ کے1654 اور ویو رچرڈز کے1710 کی منزل کو بھی چھونا ہے۔

ادھر آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لائن 400 ٹیسٹ وکٹ مکمل کرنے والے آسٹریلیا کے مجموعی  طور پر تیسرے بائولر بنے،ان سے قبل گلین میک گراتھ اور شین وارن یہاں تک پہنچ چکے ہیں۔دنیا کے 17 ویں بائولر،آسٹریلیا کے دوسرے اور دنیائے کرکٹ کے 7 ویں اسپنر بنے ہیں۔

انگلینڈ کو 5 واں نقصان اولی پوپ کی شکل میں اٹھانا پڑا۔وہ4 رنزبناکر نیتھن لائن کا نشانہ بنے۔یوں آسٹریلیا نے شروع کی 45 بالز پر 14 رنزکے اندر 3 بڑی وکٹیں لے لیں۔آخری اطلاعات تک اننگ کا 89 واں اور دن کا 19 واں اوور جاری تھا۔انگلینڈ نے 6 وکٹ پر266 اسکور بنالئےتھے۔بین سٹوکس 14 کرسکے اور جوس بٹلر 23 ساتھ مزاحمت پر تھے۔انگلینڈ کو اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے اب12 رنزدرکار تھے۔4 وکٹیں باقی تھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *