| | | |

شعیب ملک اور وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی،ٹیم جیت گئی،مین آف دی میچ کوئی اور

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

لنکا پریمیئر لیگ میں شعیب ملک اور وہاب ریاض کی جاندار پرفارمنس،ٹیم کی باوقار جیت،اس کے باوجود پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ تیسرے کھلاڑی لے اڑے،دونوں پاکستانی ایک دوسرے کو دیکھتے ہی رہ گئے۔میچ  کولمبو میں کھیلا گیا،خراب موسم کے باعث فی اننگ 18 اوورز تک محدود تھی۔

جافنا کنگز نے پہلے بلے باز ی کی۔20 اوورز پورے نہ ہونے کے باوجود 18 اوورز میں ڈبل سنچری کا تڑکا لگادیا۔فاتح سائیڈ نے6 وکٹ پر 207 اسکور کئے۔کیڈ مور نے 21 بالز پر 40،شعیب ملک نے 24 بالز پر44 اور کپتان تھشارا پریرا نے صرف 23 بالز پر 57 رنزکی جارحانہ اننگ کھیلی۔

مرلی دھرن یارنگنا ہیراتھ نہ بننے کا کون آرزو مند

جواب میں کولمبو اسٹارز15 اوورز اور5 گیندوں پر صرف 114 اسکور کرسکی۔7 کھلاڑی ڈبل فیگر کو بھی نہ چھوسکے۔کولمبو کے اسٹارز کو زیرو کرنے میں اہم کردار  وہاب ریاض اور مہیش تھیکشانا کا تھا۔ایک نے 26 اور دوسرے نے 25 رنز کے عوض 4،4 آئوٹ کئے۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ تیز بلے بازی کرنے والے پریرا کو دیا گیا۔جافنا کنگز نے یہ میچ93 رنز سے جیت لیا۔6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پہلے نمبر پر ہے۔ساتھ میں نیٹ رن ریٹ بھی اچھا کرلیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *