| | | | |

انگلش کائونٹی،حسن نہ شاہین،محمد عامر نے پکڑلی اڑان

لندن،ہوو،کارڈف،سائوتھمپٹن:کرک اگین رپورٹ

انگلش کائونٹی،حسن نہ شاہین،محمد عامر نے پکڑلی اڑان۔انگلش کائونٹی کرکٹ کا پانچویں رائونڈ کے میچز کا پہلا دن پاکستان کے ایک ایسے کھلاڑی کے لئے اہم رہا ہے جو ٹیم سے باہر ہے،ویسے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہے۔ذکر ہے محمد عامر کا،انہوں نے اس سال کے اپنے دوسرے میچ میں کرکٹ میں واپسی کرلی۔شاہین شاہ آفریدی کے لئے دن زیادہ اچھا نہیں رہا۔

ہوو میں کھیلے جارہے میچ میں سسیکس نے 6 وکٹ پر 354 اسکور بنالئے ہیں۔پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی نے دن بھر 22 اوورزکئے۔76 اسکور کی مار پڑی۔صرف ایک ہی وکٹ لے سکے۔اتفاق یہ بھی ہے کہ مڈل سیکس کائونٹی کے تمام وہ بائولرز جنہوں نے بائولنگ کی،سب کو ایک ایک وکٹ ہی ملی۔

سسیکس کے ان فارم بھارتی کھلاڑی چتشورپجارا16 اور پاکستان کے محمد رضوان 31 ہی اسکور کرسکے۔ٹام السوپ نے 113 کی اننگ کھیلی۔علی اور 99 پر واپس چلے گئے۔

ووسٹر میں ڈرہم نے ووسٹر کے خلاف پہلے روز 3 وکٹ پر 339 اسکور بنالئے۔واروکشائر کے بائولرز اتنے ناکام رہے کہ ان کے کپتان اظہر علی کو بائولنگ کے لئے لے آئے۔انہوں نے 2 اوورز میں 9 رنز دیئے،کوئی وکٹ نہ لے سکے۔اس کے علاوہ بھی گیندباز بھی ناکام رہے۔

کارڈف میں لیسٹر نے گلیمورگن کے خلاف 8 وکٹ پر 285 اسکور بنالئے تھے۔مارنوس لبوشین حیران کن طور پر کامیاب بائولر رہے،انہوں نے65 رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔

بابر اعظم کے بارے میں مجھ سے بات مت کریں،رضوان کا دوٹوک انداز

چیلمسفرڈ میں تو کمال ہوگیا،دن بھر کے کھیل میں 96 اوورز ڈالے گئے۔ایسیکس نے یارک شائر کے خلاف 3 وکٹ پر صرف234 اسکور ہی کئے۔

اوول میں سرے نے نارتھمپٹن شائر کے خلاف 6 وکٹ پر 261 رنزبنائے۔مانچسٹر میں لنکا شائر ٹیم اپنے ہوم گرائونڈ میں پہلے روز کچھ بہتر رہی،اس نے واروکشائر کے 7 کھلاڑی273 رنزپر پویلین لوٹادیئے۔حسن علی نے 23 اوورز کئے۔65 رنزدے کر ایک ہی کامیابی اپنے نام کرسکے۔

ادھرسائوتھمپٹن میں ہمپشائر نے گلوسٹر شائر کے خلاف 8 وکٹ310 اسکور بنائے تھے۔پاکستانی پیسر لیفٹ ہینڈ محمد عامر کے لئے یہ دن نمایاں رہا،انہوں نے21 اوورز میں 51 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *